تربت میں ڈپٹی کمشنر کے قافلے کے قریب دھماکہ، 8 لیویز اہلکار زخمی
👁️ 502 بار دیکھا گیا
تربت میں ڈپٹی کمشنر کے قافلے کے قریب دھماکہ، 8 لیویز اہلکار زخمی
تربت (ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے بلوچستان کے ضلع کیچ کے ہیڈکوارٹر تربت میں ڈپٹی کمشنر بشیر احمد بڑیچ کے قافلے کے قریب دھماکے کے نتیجے میں لیویز فورس کے آٹھ اہلکاروں سمیت کم از کم نو افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق ڈپٹی کمشنر خود اس حملے میں محفوظ رہے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ واقعہ پیر کی صبح اس وقت پیش آیا جب ڈپٹی کمشنر کیچ کا قافلہ دفتر کی جانب روانہ تھا۔ قافلے میں شامل گاڑیاں جب سٹی تھانے کے قریب سے گزریں تو ایک موٹر سائیکل میں نصب دھماکہ خیز مواد زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔
دھماکے سے قافلے کی ایک گاڑی کو شدید نقصان پہنچا جبکہ قریب کھڑی دیگر گاڑیاں بھی متاثر ہوئیں۔ جائے وقوعہ پر لیویز اور پولیس کے دستے پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
تربت پولیس کے ایس ایچ او عبدالغفار کے مطابق زخمیوں میں ایک عام شہری اور لیویز فورس کے آٹھ اہلکار شامل ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر تربت ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
ڈی ایس پی تربت نذیر احمد نے ڈیلی اردو سے گفتگو میں بتایا کہ ڈپٹی کمشنر حملے میں محفوظ رہے تاہم ان کے اسکواڈ کی ایک گاڑی براہِ راست دھماکے کی زد میں آئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’واقعے کی نوعیت کا جائزہ لیا جا رہا ہے، ابتدائی شواہد کے مطابق دھماکہ ریموٹ کنٹرول سے کیا گیا‘‘۔
تاحال کسی بھی گروپ نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
کیچ بلوچستان کا ایک سرحدی ضلع ہے جو ایران سے متصل ہے۔ گزشتہ کئی برسوں سے تربت اور اس کے نواحی علاقے بلوچ عسکریت پسند تنظیموں کی سرگرمیوں کی زد میں رہے ہیں۔ ان تنظیموں نے ماضی میں فورسز پر ہونے والے کئی حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے جنوبی اضلاع، خصوصاً کیچ، پنجگور اور گوادر میں سیکیورٹی فورسز اور سرکاری حکام کو بارودی سرنگوں، فائرنگ اور خودکش حملوں کا سامنا ہے۔
صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ غیر قانونی سرحدی نقل و حرکت اور تخریب کار گروہوں کی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے ان علاقوں میں سیکیورٹی مزید سخت کی جا رہی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4560 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3271 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2094 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1897 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C