ترک صدر اردوان نے مغربی سفارت کاروں کی ملک بدری کا فیصلہ واپس لے لیا
👁️ 36 بار دیکھا گیا
ترک صدر اردوان نے مغربی سفارت کاروں کی ملک بدری کا فیصلہ واپس لے لیا
انقرہ (ڈیلی اردو) ترک صدر رجب طیب اردوان نے ایک مشترکہ بیان میں جیل میں موجود سماجی رہنما کی حمایت کے بعد 10 مغربی سفرا کو ملک سے بے دخل کرنے کی دھمکی سے پیچھے ہٹ گئے۔
رپورٹس کے مطابق ترک صدر کا یہ بیان مسئلے پر امریکا سمیت کئی متعلقہ ممالک کے اسی طرح کے بیانات کے بعد سامنے آیا کہ وہ اقوام متحدہ کے اس کنونشن کا احترام کرتے ہیں جس کے تحت سفارتکار، میزبان ملک کے داخلی معاملات میں دخل اندازی نہیں کر سکتے۔
Türkiye gibi misyon sahibi bir ülkede hiçbir hadise rastgele yaşanmaz. Hiçbir karar tesadüfen alınmaz. Hiçbir eylem bilinçsiz yapılmaz.
Biz ne yaptığımızı da ne için yaptığımızı da bunun sonucunda nelerin ortaya çıkacağını da gayet iyi biliyoruz. pic.twitter.com/Xabk9ClN1O
— Recep Tayyip Erdoğan (@RTErdogan) October 25, 2021
اردوان نے اپنے نئے بیان میں کہا کہ ’بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ ہمارے ملک کے خلاف اپنے بہتان سے پیچھے ہٹ گئے ہیں اور اب مزید محتاط رہیں گے‘۔
رجب طیب اردوان کے دھمکی سے پیچھے ہٹنے کے بعد ترک لیرا تاریخ کی کم ترین سطح سے واپس اوپر آگیا اور ترکی اور مغرب کے تعلقات واپس بہتری کی جانب آچکے ہیں جو ترک صدر کی دھمکی کے بعد ان کے 19 سالہ اقتدار کے سنجیدہ ترین سفارتی بحران کا باعث بن رہے تھے۔
مغربی ممالک اور ترکی کے درمیان جزوی تعطل گزشتہ ہفتے امریکا، جرمنی، کینیڈا، ڈنمارک، فن لینڈ، فرانس، نیدرلینڈز، نیوزی لینڈ، ناروے اور سوئیڈن کے اس مطالبے کے بعد سامنے آیا تھا کہ گرفتار سماجی کارکن عثمان کافالا کے کیس کو جلد از جلد حل کیا جائے۔
64 سالہ سماجی رہنما اور تاجر عثمان کافالا کو بغیر جرم ثابت ہوئے چار سال قبل جیل بھیج دیا گیا تھا۔
حامی عثمان کافالا کو 2016 میں فوجی بغاوت سے بچنے کے بعد رجب طیب اردوان کی بڑھتی ہوئی عدم برداشت کے خلاف مزاحمت کی علامت کے طور پر دیکھتے ہیں۔
تاہم رجب طیب اردوان، عثمان کافالا پر 2013 کے حکومت مخالف احتجاج کی مالی معاونت کرنے اور 2016 میں فوجی بغاوت کے اہم کردار ہونے کا الزام عائد کرتے ہیں۔
ترک صدر نے بحران سے متعلق اجلاس کی صدارت کے بعد کہا تھا کہ ’بطور سربراہ مملکت ان کی ذمہ داری ہے کہ ترکی کے خود مختار حقوق کی بیرونی خلاف ورزیوں کا جواب دیں‘۔
رجب طیب اردوان نے ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے بیان میں کہا تھا کہ ’ترک عدلیہ کسی سے احکامات لیتی ہے نہ ہی وہ کسی کی کمانڈ کے ماتحت ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ہماری یہ ہرگز خواہش نہیں ہے کہ بحران پیدا کیا جائے لیکن ہم اپنے حقوق، قوانین، اعزاز، مفاد اور حق خود مختاری کی حفاظت کریں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : کارگو ٹرانسپورٹ پر 6 روزہ پابندی، دفعہ 144 نافذ
07/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11810 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9104 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7397 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5094 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C