ترکی میں استنبول حملوں کی منصوبہ بندی کرنے والا داعش کا بمبار گرفتار
👁️ 41 بار دیکھا گیا
ترکی میں استنبول حملوں کی منصوبہ بندی کرنے والا داعش کا بمبار گرفتار
استنبول (ڈیلی اردو/شِنہوا) ترک پولیس نے ملک کے سب سے بڑے شہر استنبول سے بم بنانے کے ماہر دولت اسلامیہ (داعش) کے ایک مشتبہ سینئر رکن کو دہشتگرد حملوں کے منصوبوں سمیت گرفتار کر لیا ہے۔
سرکاری نشریاتی ادارے ٹی آر ٹی نے پیر کے روز اپنی رپورٹ میں بتایا کہ مشتبہ شخص کو گرفتار کرنے کیلئے کارروائی محکمہ پولیس استنبول کے انسداد دہشتگردی دستہ نے کی، مشتبہ شخص امریکہ کو بھی مطلوب ہے۔
اس میں بتایا گیا ہے کہ یہ بمبار 1999ء میں مصر میں پیدا ہوا اسے شہر کے یورپی حصے کے ضلع اسنیورت میں ایک کارروائی کے دوران پکڑا گیا ہے۔
مشتبہ شخص نے مبینہ طور پر شام میں داعش میں شمولیت اختیار کی تھی اور اسے بارودی مواد، خودکش جیکٹیں اور ہاتھ سے تیار کردہ بم بنانے میں مہارت حاصل تھی۔
ٹی آر ٹی کے مطابق شام چھوڑنے کے بعد وہ پہلے مصر گیا اور پھر ترکی پہنچا تھا، ملزم انٹرنیٹ کے ذریعے داعش کے ممبران کو بم سازی اور کیمسٹری کی تربیت دیتا ہے۔
نشریاتی ادارے کے مطابق ترک خفیہ اداروں کو پتہ چلا ہے کہ وہ استنبول میں سیکورٹی فورسز، عام شہریوں اور امریکہ سے تعلق رکھنے والے کچھ اداروں پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔
داعش کو 2015 کے بعد سے ترکی میں جان لیوا حملوں کے سلسلے کا ذمہ دار ٹھہرایا جاتا ہے۔ اس کے بعد سے ترکی کے انسداد دہشتگردی دستے ملک بھر میں گروہ کے ارکان کیخلاف کارروائیاں کر رہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان : واشک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
08/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15526 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11813 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9108 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7397 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5099 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C