17/March/2026

تفتان اور تہران میں ایرانی سکیورٹی فورسز پر حملے، متعدد ہلاک

👁️ 209 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
تفتان اور تہران میں ایرانی سکیورٹی فورسز پر حملے، متعدد ہلاک

تفتان اور تہران میں ایرانی سکیورٹی فورسز پر حملے، متعدد ہلاک

واشنگٹن (ڈیلی اردو) تفتان، ایران  پاکستانی سرحد کے قریب واقع ایرانی صوبے سیستان و بلوچستان کے ضلع تفتان میں مسلح افراد نے ایرانی پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک شہری اور چھ پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔

 

رپورٹس کے مطابق حملہ آوروں نے پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کی، جس سے گاڑی میں موجود اہلکار موقع پر ہلاک ہو گئے۔ یہ علاقہ پاکستان اور افغانستان کی سرحد کے قریب ہے اور ماضی میں بھی یہاں سکیورٹی فورسز اور مسلح گروہوں کے درمیان جھڑپیں ہوتی رہی ہیں۔

 

اسی دوران ایران کے دارالحکومت تہران میں بھی ایک الگ واقعے میں پانچ پولیس اہلکار ہلاک ہوئے۔ دونوں حملوں کی وجوہات اور حملہ آوروں کی شناخت کے حوالے سے ابھی حتمی معلومات سامنے نہیں آئیں۔

 

سکیورٹی حکام نے علاقے میں اضافی حفاظتی اقدامات اٹھانے اور واقعے کی تحقیقات شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C