تل ابیب میں چاقو بردار فلسطینی کے حملے میں 2 اسرائیلی ہلاک اور 2 زخمی، حملہ آور بھی مارا گیا
👁️ 47 بار دیکھا گیا
تل ابیب میں چاقو بردار فلسطینی کے حملے میں 2 اسرائیلی ہلاک اور 2 زخمی، حملہ آور بھی مارا گیا
تل ابیب (ڈیلی اردو/اے ایف پی) اسرائیل کے شہر تل ابیب کے قریب چاقو زنی کے واقعے میں 2 افراد ہلاک جبکہ 2 دیگر افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب کے مضافاتی علاقے میں ایک مبینہ فلسطینی شخص کے چاقو حملے سے دو افراد ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔
اسرائیل کی ایمرجنسی میڈیکل سروس نے بتایا کہ پولیس نے ایک فلسطینی شخص کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔
میگن ڈیوڈ ایڈوم ایمرجنسی سروس نے ایک بیان میں کہا کہ دہشت گردانہ حملہ اسرائیل کے تجارتی مرکز تل ابیب کے جنوبی مضافاتی علاقے ہولون میں مختلف مقامات پر پیش آیا۔
یاد رہے کہ اسرائیل اور مشرق وسطیٰ میں بگڑتی ہوئی صورتحال کے درمیان یہ واقعہ سامنے آیا ہے۔
فورسز نے وضاحت کیے بغیر ایک بیان میں کہا چاقو مارنے والے مشتبہ شخص کو جائے وقوعہ پر پہنچنے والے ایک پولیس افسر نے ’نیوٹرلائز‘ کر دیا۔
میگن ڈیوڈ ایڈوم نے کہا کہ ایک 70 سالہ خاتون حملے کے فوراً بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دیگر 3 مرد زخمی ہوئے ہیں۔
میگن ڈیوڈ ایڈوم کے مطابق یہ ایک پیچیدہ اور مشکل حملہ تھا جس میں متاثرین 3 مختلف جگہوں پر ایک دوسرے سے تقریباً 500 میٹر (گز) کے فاصلے پر تھے۔
واضح رہے کہ ایران اور مشرق وسطیٰ کے گروہ حزب اللہ نے بدھ کو تہران میں حماس کے سیاسی سربراہ اسمعیل ہنیہ کے قتل کا بدلہ لینے کی دھمکی دی ہے جس کے بعد علاقائی کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے۔
اس حملے سے چند گھنٹے قبل بیروت میں ایک اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے اعلیٰ کمانڈر فواد شکر کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستانی وزیراعظم امریکہ، ایران مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ
21/June/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
لبنان میں جھڑپیں جاری، ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک
20/June/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسافر گاڑیوں کے قریب دو دھماکے، 7 افراد ہلاک، 6 زخمی
20/June/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 افراد ہلاک، 12 زخمی
20/June/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
لکی مروت: دو مختلف مقامات سے تین افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
20/June/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان، امریکہ کی تردید
20/June/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8843 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4590 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3293 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2463 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2112 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1910 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C