توہین مذہب کے الزام میں چینی شہری کو جیل بھیج دیا گیا
👁️ 64 بار دیکھا گیا
توہین مذہب کے الزام میں چینی شہری کو جیل بھیج دیا گیا
اسلام آباد (ڈیلی اردو/اے پی/ڈی پی اے) پاکستانی عدالت نے توہین مذہب کے الزام میں گرفتار چینی شہری کو دو ہفتوں کے لیے جیل میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔ ملزم نے دورانِ ڈیوٹی مبینہ طور پر دو ڈرائیوروں کو نماز کے لیے زیادہ وقت صرف کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
ایک مقامی پولیس افسر کے مطابق توہین مذہب کے الزام میں گرفتار چینی شہری کا مقدمہ زیر سماعت ہے لیکن اسے دو ہفتوں کے لیے جیل بھیج دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان میں توہین مذہب کا الزام ثابت ہونے پر سزائے موت کی سنائی جا سکتی ہے۔
پولیس کی جانب سے چینی شہری کی شناخت تیان کے نام سے کی گئی ہے اور اسے اتوار کی رات گرفتار کیا گیا تھا۔ قبل ازیں شمال مغربی پاکستان کے قصبے کومیلا میں ڈیم کے منصوبے پر کام کرنے والے سینکڑوں رہائشیوں اور مزدوروں نے ایک اہم شاہراہ کو بلاک کرتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا۔
تیان پاکستان کے سب سے بڑے ہائیڈرو پاور پروجیکٹ داسو ڈیم پر کام کرنے والے چینیوں کے ایک گروپ کا حصہ ہیں۔ نیوز ایجنسی اے پی کے مطابق ان پر اس وقت توہین مذہب کا الزام عائد کیا گیا، جب انہوں نے منصوبے پر کام کرنے والے دو ڈرائیوروں کو ڈیوٹی کے اوقات میں نماز کے لیے زیادہ وقت صرف کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔
تیان کو شمال مغربی پاکستان سے نکال کر ایبٹ آباد شہر کی ایک عدالت میں لایا گیا، جہاں ملزم نے پیر کے روز اعتراف جرم کرنے سے انکار کیا۔ ایک مقامی پولیس افسر ارشد خان کے مطابق ملزم نے اصرار کیا کہ وہ اسلام یا پیغمبر اسلام کی کسی بھی قسم کی توہین میں ملوث نہیں ہے۔
چینی حکومت کا ردعمل
بیجنگ میں چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے کہا کہ اسلام آباد میں ان کا سفارت خانہ صورتحال کا بغور جائزہ لے رہا ہے۔ وانگ نے ایک نیوز کانفرنس کے دوران صحافیوں کو بتایا، ”چینی حکومت نے ہمیشہ بیرون ملک مقیم چینی شہریوں کو تاکید کی ہے کہ وہ اپنے میزبان ممالک کے قوانین و ضوابط کی پابندی اور مقامی رسم و رواج کا احترام کریں۔‘‘
پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ تیان کی گرفتاری نے ہی انہیں ہجوم اور مشتعل رہائشیوں کے ممکنہ حملے سے بچایا۔
اگرچہ پاکستان میں توہین مذہب کے الزام میں مسلمانوں اور غیر مسلم افراد کی گرفتاریاں عام ہیں لیکن کسی غیر ملکی کی گرفتاری کا معاملہ شاذ و نادر ہی سامنے آتا ہے۔ سن 2021 میں سیالکوٹ شہر میں کھیلوں کے سازوسامان کی ایک فیکٹری میں ہجوم کی طرف سے سری لنکا کے ایک شخص کو مار مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ سری لنکن شہری پر پیغمبر اسلام کے نام والے پوسٹروں کی بے حرمتی کرنے کا الزام تھا اور اس کی لاش کو سرعام آگ لگا دی گئی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8832 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4567 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3276 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2456 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2098 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1901 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C