تہران میں اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ ادا، تدفین دوحہ میں ہوگی
👁️ 80 بار دیکھا گیا
تہران میں اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ ادا، تدفین دوحہ میں ہوگی
تہران (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/اے ایف پی/اے پی) حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے تہران یونیورسٹی میں پڑھائی۔ اس کے بعد ان کی میت کو تدفین کے لیے دوحہ پہنچایا جانا تھا۔
فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس کے سیاسی رہنما اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ آج یکم اگست بروز جمعرات ایران میں ادا کر دی گئی، جس کے بعد ان کی میت کو تدفین کے لیے قطری دارالحکومت دوحہ پہنچایا جا رہا ہے۔
ایرانی پاسداران انقلاب نے کل ہنیہ کی ہلاکت کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہنیہ اور ان کا ایک محافظ رات کے دو بجے تہران میں ان کی قیام گاہ پر ہونے والے ایک حملے میں مارے گئے تھے۔ ہنیہ نو منتخب ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے تہران گئے تھے۔
اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے پڑھائی۔ اس موقع پر نومنتخب ملکی صدر پزشکیان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس اجتماع میں موجود خبر رساں ادارے اے ایف پی کے نمائندے کے مطابق ہنیہ کی نماز جنازہ تہران یونیورسٹی میں ادا کی گئی، جہاں ہزاروں افراد ہنیہ کی تصاویر والے پوسٹر اور فلسطینی پرچم لیے ہوئے جمع تھے۔
ایران کے سرکاری ٹی وی سے نماز جنازہ کے بعد ہنیہ کی میت کو ایک ٹرک میں تہران کے آزادی اسکوائر کی طرف لے جانے کے مناظر بھی نشر کیے گئے، جن میں لوگوں کو ان کی میت پر پھول نچھاور کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا تھا۔
ایرانی حکومت ہنیہ کی ہلاکت کا ذمہ دار اسرائیل کو ٹھہرا رہی ہے، تاہم اب تک اس بارے میں اسرائیل کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
دوسری جانب ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے خبردار کیا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کے قتل پر ”سخت سزا‘‘ دی جائے گی۔ ان کے بقول ہنیہ کے قتل کا بدلہ لینا ”تہران کا فرض‘‘ ہے کیونکہ ”یہ قتل ایرانی دارالحکومت میں‘‘ ہوا ہے۔ اس پیش رفت کے بعد خطے میں کشیدگی بڑھنے کے خدشات اور زیادہ ہو گئے ہیں۔
غزہ کی جنگ کی وجہ سے پہلے ہی مشرق وسطیٰ کے خطے میں شدید کشیدگی پائی جاتی ہے۔ گزشتہ برس سات اکتوبر کو اسرائیل پر حماس کے دہشت گردانہ حملے کے بعد غزہ پٹی میں اسرائیل کی بڑی فضائی اور زمینی فوجی کارروائیوں کا آغاز ہوا تھا۔
اب حماس کے رہنما ہنیہ کی ہلاکت کے بعد بین الاقوامی سطح پر خطے میں کشیدگی کم کرنے اور غزہ میں ایک مجوزہ سیز فائر پر توجہ مرکوز کرنے پر زور دیا جا رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : کارگو ٹرانسپورٹ پر 6 روزہ پابندی، دفعہ 144 نافذ
07/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11810 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9104 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7397 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5094 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C