جرمن شہر کولون میں تین دنوں میں دوسرا دھماکہ
👁️ 32 بار دیکھا گیا
جرمن شہر کولون میں تین دنوں میں دوسرا دھماکہ
برلن (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/رائٹرز) کولون شہر کے مرکز میں بدھ کے روز ہونے والا دھماکہ ایک ہفتے میں دوسرا دھماکہ تھا۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق کم از کم ایک راہگیر زخمی ہو گیا۔
مقامی نشریاتی ادارے ڈبلیو ڈی آر کے مطابق دھماکے میں کم از کم ایک راہگیر زخمی ہوا اور اس میں بھی اسی طرح کا مواد استعمال کیا گیا جیسا پیر کے روز ہونے والے دھماکے میں استعمال کیا گیا تھا۔
شہر کی ایہرن شٹراسے نامی سڑک پر یہ دھماکہ مقامی وقت کے مطابق صبح سویرے تقریباً پانچ بجے ہوا۔ اس سڑک پر کافی زیادہ دکانیں اور اپارٹمنٹس ہیں اور یہ مقام دو دن پہلے ہونے والے دھماکے کی جگہ سے صرف 100 میٹر کے فاصلے پر ہے۔
حکام نے یہ نہیں بتایا کہ آیا دونوں دھماکوں کا آپس میں کوئی تعلق ہے۔ حالیہ مہینوں میں جرائم پیشہ گروہوں سے متعلق سرگرمیوں کی وجہ سے جرمن صوبے نارتھ رائن ویسٹ فیلیا میں چھوٹے دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
ریاست نارتھ رائن ویسٹ فیلیا کی پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، ”ہم افسران کی ایک بڑی نفری کے ساتھ جائے وقوعہ پر موجود ہیں‘‘ اور ”ہم علاقے کو بند کر رہے ہیں۔‘‘
پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ دھماکے کی جگہ کے قریب جانے سے گریز کریں۔
پیر کے روز ہوئے دھماکے کے ذمے دار کی تلاش جاری
جرمن پولیس ایک ایسے شخص کو تلاش کر رہی ہے، جو کولون شہر کے وسط میں پیر کے روز ایک عمارت میں ہوئے دھماکے میں مبینہ طور پر ملوث تھا اور اس واردات کے بعد سے مفرور ہے۔
اس دھماکے میں ایک شخص معمولی زخمی ہوا تھا لیکن عمارت کے دروازے اور کھڑکیوں کو کافی نقصان پہنچا تھا۔
تفتیش کاروں نے کہا، ”دھماکے کے بعد سے مفرور شخص کے متعلق ہمارا خیال ہے کہ وہ اس جرم میں ملوث تھا۔‘‘
پولیس کے ایک ترجمان نے کہا کہ قوی امکان ہے کہ یہ دھماکہ ایک دانستہ مجرمانہ فعل کا نتیجہ تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اسرائیل نے ایران میں اسٹارلنک سسٹمز اسمگل کیے، سابق وزیراعظم کا انکشاف
23/June/2026 👁️ 211 بار دیکھا گیا
اسرائیل پر غزہ میں فلسطینی بچوں کیخلاف نسل کشی کا الزام، اقوام متحدہ کی نئی رپورٹ
23/June/2026 👁️ 165 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز پر ٹول قبول نہیں، امریکہ کا ایران کو واضح انتباہ
23/June/2026 👁️ 132 بار دیکھا گیا
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا پاکستان دورہ، اعلیٰ سطحی ملاقاتیں اور خطے میں امن پر اتفاق
23/June/2026 👁️ 147 بار دیکھا گیا
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 138 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8852 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4619 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3304 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2474 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2129 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1919 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C