جرمن شہری غزہ جنگ کے ردعمل میں دہشت گردانہ حملوں سے خوف زدہ
👁️ 57 بار دیکھا گیا
جرمن شہری غزہ جنگ کے ردعمل میں دہشت گردانہ حملوں سے خوف زدہ
برلن (ڈیلی اردو/ڈی پی اے) اس عوامی سروے کے نصف سے زیادہ جواب دہندگان کے خیال میں غزہ میں جنگ کے ردعمل کے طور پر جرمنی میں سنگین حملوں کا امکان ہے۔ انتالیس فیصد شہریوں نے اسرائیل اور حماس جنگ کے بارے میں جرمن حکومت کے ردعمل کو متوازن قرار دیا۔
جرمن شہریوں کی اکثریت کو خدشہ ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ کے ردعمل میں جرمنی میں بڑے پیمانے پر جان لیوا حملوں کا امکان ہے۔ ان خدشات کا اظہار جرمن شہریوں کی جانب سے اتوار کے روز جاری ہونے والے ایک عوامی سروے کے دوران کیا گیا۔ خیال رہے کے جرمنی کی حکومت نے فلسطینی عسکریت پسند گروپ حماس کے خلاف اسرائیل کو اپنی مکمل یکجہتی کا یقین دلایا ہے اور بعض دیگر یورپی ممالک کے برعکس جنگ بندی کا مطالبہ نہیں کیا ہے۔
سروے کے نتائج کیا رہے؟
یوگوو نامی برطانوی مارکیٹ ریسرچ اور ڈیٹا اینالسز فرم کی طرف سے کیے گئے سروے میں تقریباً 59 فیصد جواب دہندگان نے جرمنی میں بڑے پیمانے پر جان لیوا حملوں کے خدشات کا اظہار کیا۔ تاہم اس سروے کے 27 فیصد شرکاء کا خیال تھا کہ جرمنی میں اس طرح کے حملے بڑی یا کسی حد تک ممکن نہیں۔ جب جرمنی پر غزہ جنگ کے ممکنہ نتائج کی بات کی گئی، تو دہشت گردانہ حملوں کا امکان 25 فیصد لوگوں کی بنیادی تشویش تھی جبکہ تقریباً 26 فیصد نے مشرق وسطیٰ سے مزید پناہ گزینوں کی آمد کو اپنی بنیادی تشویش قرار دیا۔
ان خدشات کی فہرست میں تیسرا خدشہ یہ تھا کہ غزہ میں جنگ جرمنی میں سامیت دشمنی میں اضافے کا باعث بنے گی، جس پر 17 فیصد جواب دہندگان نے تشویش کا اظہار کیا۔ مزید 10 فیصد نے خدشہ ظاہر کیا کہ مسلم اکثریتی آبادی والے ممالک کے ساتھ تعلقات خراب ہوں گے، آٹھ فیصد توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر سب سے زیادہ فکر مند تھے اور چھ فیصد نے مسلمانوں کے خلاف بڑھتی ہوئی دشمنی کو اپنی بنیادی پریشانی قرار دیا۔
جرمن اپنی حکومت کے ردعمل کو کس نظر سے دیکھتے ہیں؟
جب جنگ کے بارے میں جرمن حکومت کے موقف کی بات کی گئی تو اس کو تقریباً 39 فیصد لوگوں نے اسے متوازن قرار دیا۔ اس کے برعکس 32 فیصد کا خیال تھا کہ حکومت نے اسرائیل کا کچھ زیادہ ہی ساتھ دیا ہے جبکہ سات فیصد کے مطابق برلن حکومت فلسطینیوں کا بہت زیادہ ساتھ دے رہی ہے۔
جرمنی نے “انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جنگ میں وقفوں” کی حمایت کی ہے اور غزہ میں پھنسے فلسطینیوں کے لیے مزید امداد کا مطالبہ کیا ہے، لیکن مکمل جنگ بندی کے لیے اقوام متحدہ کی طرف سے کرائی گئی رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔
جرمن خبر رساں ایجنسی ڈی پی کے لیے یوگوو کی طرف سے کیے گئے اس سروے کے نتائج تین اور سات نومبر 2023ء کے درمیان جرمنی بھر میں 2,123 جواب دہندگان سے آن لائن پوچھے گئے سوالات کے جوابات پر مبنی تھے۔ جرمن شہریوں کے رویوں میں واضح تبدیلی حماس کی طرف سے سات اکتوبر کو اسرائیل پر کیے گئے دہشت گردانہ حملوں کے بعد آئی ہے۔ ان حملوں میں تقریباً 1،400 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
حماس کے زیر انتظام غزہ کی وزارت صحت کی طرف سے جمعے کے روز جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق غزہ میں اسرائیل کے ردعمل میں 11,000 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں زیادہ تر عام شہری ہیں۔ اگرچہ اس تعداد کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں کی جا سکی لیکن بین الاقوامی امدادی تنظیمیں انہیں پچھلے تنازعات سے وسیع پیمانے پر درست اور تاریخی اعتبار سے قابل اعتماد مانتی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خاران میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، بی ایل اے کے 9 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 45 بار دیکھا گیا
ہنگو: ٹل میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 36 بار دیکھا گیا
شام : سابق نظام سے وابستہ جاسوسی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں، 2 افراد گرفتار، دوسری سیل بھی پکڑی گئی
06/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے حیس کو حوثیوں کے قبضہ سے آزاد کردیا، مکمل کنٹرول کا اعلان
06/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مستونگ میں قومی شاہراہ سے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
06/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
ہرات : نوجوان کو مبینہ تشدد کے بعد طالبان نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا
06/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9103 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7393 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5089 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C