جرمنی: سیاسی پناہ کے متلاشی افراد کے مرکز میں چاقو حملہ، ایک شخص ہلاک، 5 زخمی
👁️ 195 بار دیکھا گیا
جرمنی: سیاسی پناہ کے متلاشی افراد کے مرکز میں چاقو حملہ، ایک شخص ہلاک، 5 زخمی
برلن (ڈیلی اردو/اے پی/ڈی پی اے) جرمنی میں سیاسی پناہ کے متلاشی افراد کے ایک مرکز میں ایک شخص نے چاقو سے حملہ کرتے ہوئے ایک فرد کو ہلاک جبکہ پانچ دیگر کو زخمی کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق حملہ آور نے بلا تخصیص لوگوں کو چاقو سے نشانہ بنایا۔
جرمنی کے جنوبی حصے میں جھیل کونسٹانس کے قریب واقع سیاسی پناہ کے متلاشیوں کے ایک مرکز میں یہ واقعہ اتوار اور پیر 27 جون کی درمیانی شب پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ حملہ آور اسی مرکز کا ہی رہائشی ہے اور اس نے مبینہ طور پر بلاتخصیص وہاں کے رہائشیوں کو چاقو حملے کا نشانہ بنایا۔
مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ اس حملے میں کم از کم ایک شخص ہلاک جبکہ متعدد دیگر افراد زخمی ہوئے۔ پولیس کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق حملہ آور نے جھیل کونسٹانس کے قریب کریسبرون میں واقع سیاسی پناہ کے متلاشیوں کے اس مرکز میں مختلف دروازوں پر دستک دی اور جو کوئی بھی دروازہ کھول کر باہر نکلا اس نے اسے چاقو سے نشانہ بنایا۔
مشتبہ حملہ آور 31 سالہ ایک شخص ہے جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ اسی مرکز کا ہی رہائشی ہے اور اسے بعد ازاں پولیس نے گرفتار کر لیا۔
اس حملے کے دوران ایک شخص موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ پانچ دیگر کو زخم آنے کے سبب ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اس حملے کے محرکات جاننے کی کوشش کر رہی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: دمشق کے نواح میں اسلحہ ڈپو میں زور دار دھماکا
12/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
امریکا سے افغان خاتون کی ملک بدری، داعش سے مبینہ تعلق اور دہشتگردی کی سازش میں معاونت کا الزام
12/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
بنوں : پولیس اہلکار فائرنگ سے ہلاک، دہشتگرد فرار
12/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
شام: گرفتار کیے گئے 9 سابق فوجی پائلٹوں نے غوطہ، حلب، دیر الزور اور حماہ میں فضائی حملوں میں حصہ لیا
11/September/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
یمن : حوثیوں کی بڑی پیش قدمی، المخا اور میون جزیرے پر قبضہ، باب المندب میں کشیدگی بڑھ گئی
11/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26286 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9120 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7411 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5139 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C