23/October/2025

جرمنی میں شامی شہری گرفتار، دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

👁️ 398 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
جرمنی میں شامی شہری گرفتار، دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

جرمنی میں شامی شہری گرفتار، دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

برلن (ڈیلی اردو/اے ایف پی/ڈی پی اے) وفاقی جرمنی کی جنوبی ریاست باویریا میں پولیس نے ایک 27 سالہ شامی شہری کو گرفتار کیا ہے جس پر دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام ہے۔ میونخ کے پبلک پراسیکیوٹر کے آفس کے مطابق ملزم مبینہ طور پر داعش کا حامی  ہے اور اس نے دھماکہ خیز یا آتش گیر مواد تیار کرنے کی ہدایات اور سامان حاصل کیے تھے۔

 

ملزم نے اکتوبر 2024ء میں انٹرنیٹ سے دھماکہ خیز مواد بنانے کی ہدایات حاصل کیں۔

اس کا مبینہ مقصد کسی نائٹ کلب یا عوامی جگہ پر حملہ کر کے لوگوں کو ہلاک کرنا تھا۔

 

تفتیش کاروں کے مطابق، وہ ’’کافروں کے خلاف جنگ‘‘ کو اپنا مذہبی فریضہ سمجھتا ہے۔

 

دسمبر 2024 ء میں شوائنفُرٹ کے علاقے میں ایک بڑے پولیس آپریشن کے دوران ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

اس کی  پارٹنر کے اپارٹمنٹ سے مشکوک مواد برآمد ہوا، تاہم کسی مخصوص حملے یا فوری خطرے کے شواہد نہیں ملے۔

 

گرفتاری داعش سے ممکنہ رابطے کی اطلاع کے بعد عمل میں آئی، جس پر پولیس نے خصوصی ٹیم کے ذریعے کارروائی کی۔

 

ملزم نے گرفتاری کے وقت مزاحمت نہ کی۔

 

اب میونخ کی ایک علاقائی عدالت فیصلہ کرے گی کہ آیا ملزم کے خلاف مقدمہ چلایا جائے گا یا نہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C