جرمنی میں چاقو حملہ، 3 افراد ہلاک، 3 حالت تشویشناک
👁️ 103 بار دیکھا گیا
جرمنی میں چاقو حملہ، 3 افراد ہلاک، 3 حالت تشویشناک
برلن (ڈیلی اردو رپورٹ) جرمنی کے شہر بیلیفیلڈ میں اتوار کی صبح ایک بار کے باہر چاقو حملے میں تین افراد ہلاک اور چھ زخمی ہو گئے، جن میں سے تین کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ یہ واقعہ 18 مئی کو صبح 4:20 بجے پیش آیا، جب لوگ مقامی فٹبال کلب آرمینیا بیلیفیلڈ کی جیت کا جشن منا رہے تھے۔
پولیس کے مطابق، حملہ ایک 35 سالہ شامی نژاد شخص نے کیا، جس نے اچانک تیز دھار آلے سے بلا امتیاز افراد پر حملہ کر دیا۔ کچھ افراد نے مزاحمت کرتے ہوئے حملہ آور کو زخمی کیا، تاہم وہ موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
پولیس نے جائے وقوعہ سے متعدد چاقو اور ایک بیگ برآمد کیا ہے، جس میں ذاتی دستاویزات اور ایک پٹرول کی بو والی بوتل بھی موجود تھی۔ حکام کا کہنا ہے کہ شواہد سے حملے کے منصوبہ بند ہونے کا اشارہ ملتا ہے۔
حملہ آور کی تلاش جاری ہے اور پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مشتبہ شخص سے فوری طور پر دور رہیں اور پولیس کو اطلاع دیں، کیونکہ وہ مسلح اور خطرناک ہو سکتا ہے۔
بیلیفیلڈ پولیس نے عوام سے واقعے کی ویڈیوز، تصاویر یا دیگر شواہد فراہم کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ ملزم کی شناخت اور گرفتاری ممکن بنائی جا سکے۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چار ملکی ’بدر‘ دفاعی معاہدہ طے پا گیا: پاکستان، ترکیہ، قطر اور انڈونیشیا کا بڑا عسکری اتحاد!
22/October/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
10 سالہ دفاعی گھیراؤ: ترکیہ مکہ معاہدے کی توثیق کے لیے تیار، مشرقِ وسطیٰ میں نئی صف بندی!
22/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
مکّہ معاہدہ کا متن سامنے آگیا
22/October/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
تزویراتی معاہدے، بے بس پارلیمان اور معاشی بحران کی دلدل
22/October/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
لکی مروت: سول کیمپ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ
21/October/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
حوثی حملوں کے بعد فرانسیسی صدر میکخواں کا سعودی عرب کا اچانک دورہ، تیل تنصیبات کے تحفظ پر بات چیت
21/October/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26390 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15626 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11923 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9278 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7537 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5493 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C