جرمنی میں کرسمس مارکیٹ پر حملے کی منصوبہ بندی، پانچ افراد گرفتار
👁️ 252 بار دیکھا گیا
جرمنی میں کرسمس مارکیٹ پر حملے کی منصوبہ بندی، پانچ افراد گرفتار
برلن (ڈیلی اردو/اے ایف پی) جرمنی میں پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن پر الزام ہے کہ وہ کرسمس مارکیٹ میں گاڑی چڑھا کر لوگوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی میں شامل تھے۔
حکام کے مطابق گرفتار افراد میں تین مراکشی، ایک مصری اور ایک شامی شہری شامل ہیں۔ یہ گرفتاری جمعے کے روز جنوبی ریاست باویریا میں عمل میں آئی۔ حکام نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ اس منصوبے کے پیچھے محرک مذہبی ’شدت پسندی‘ ہو سکتی ہے۔
استغاثہ نے بتایا کہ 56 سالہ مصری شہری پر الزام ہے کہ اس نے ’گاڑی کے ذریعے حملے کی ترغیب دی تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد کو ہلاک یا زخمی کیا جا سکے‘۔ مراکشی شہریوں پر الزام ہے کہ انھوں نے اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
جرمنی میں حکام پہلے سے ہائی الرٹ پر ہیں کیونکہ کرسمس مارکیٹوں پر ماضی میں حملے ہو چکے ہیں۔ گذشتہ برس دسمبر میں میگڈیبرگ میں ایک حملے میں چھ افراد ہلاک ہوئے تھے۔
حکام نے یہ واضح نہیں کیا کہ منصوبہ بند حملہ کب ہونا تھا اور کس مارکیٹ کو نشانہ بنایا جانا تھا، تاہم ان کا کہنا ہے کہ ممکنہ ہدف ڈِنگولفِنگ۔لینڈاؤ کے علاقے میں ایک مارکیٹ تھی جو میونخ کے شمال مشرق میں واقع ہے۔
جرمن اخبار بلڈ کے مطابق مصری شہری علاقے کی ایک مسجد میں امام تھا۔ پولیس نے بتایا کہ مراکشی شہری، جن کی عمریں 30، 28 اور 22 برس ہیں، کو قتل کی سازش پر گرفتار کیا گیا ہے، جبکہ 37 سالہ شامی شہری پر الزام ہے کہ اس نے دیگر ملزمان کو ورغلایا ہے۔
پانچوں ملزمان سنیچر کے روز مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیے گئے اور انھیں حراست میں رکھا گیا ہے۔
باویریا کے وزیر داخلہ یوآخِم ہیرمان نے بلڈ کو بتایا کہ ’ہمارے سکیورٹی اداروں کے درمیان بہترین تعاون‘ کی بدولت ’ممکنہ شدت پسندانہ حملے‘ کو روکا جا سکا۔
کرسمس مارکیٹیں جرمنی میں ایک مقبول تہوار کی روایت ہیں جو بڑی تعداد میں عوام اور سیاحوں کو اپنی جانب کھینچتی ہیں۔ ان تقریبات میں سکیورٹی کو گذشتہ برسوں میں مزید سخت کیا گیا ہے، خاص طور پر سنہ 2016 کے برلن حملے کے بعد جب ایک شخص نے ٹرک مارکیٹ میں لوگوں پر چڑھا دیا تھا اور 12 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں اور شمالی وزیرستان میں مبینہ ڈرون حملے، 2 افراد زخمی، مکان کو شدید نقصان
24/October/2026 👁️ 29 بار دیکھا گیا
پاراچنار: بغدی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، ایک شخص ہلاک
24/October/2026 👁️ 38 بار دیکھا گیا
الخلیل میں اسرائیلی فوج کا بڑا آپریشن، سیکڑوں فلسطینی خاندانوں کو گھر خالی کرنے کا حکم
24/October/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں مزید دو آئل ٹینکرز بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے ، پاسدران انقلاب کا دعویٰ
24/October/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
لندن: القاعدہ اور ٹی ٹی پی کو تکنیکی معاونت فراہم کرنے والے 18 سالہ نوجوان کو چار سال سے زائد قید
24/October/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
ریاض میں دو دھماکوں کی آوازیں، سعودی عرب کا بیلسٹک میزائل اور ڈرون مار گرانے کا دعویٰ
24/October/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26395 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15629 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11929 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9285 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7543 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5506 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C