جرمنی کا کالعدم تنظیم کے ایرانی سربراہ کو ملک چھوڑنے کا حکم
👁️ 151 بار دیکھا گیا
جرمنی کا کالعدم تنظیم کے ایرانی سربراہ کو ملک چھوڑنے کا حکم
برلن (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/رائٹرز) محمد ہادی مفتاح کو مطلع کیا گیا ہے کہ ان کے پاس رضاکارانہ طور پر ملک چھوڑنے کے لیے 11 ستمبر تک کا وقت ہے بصورت دیگر انہیں جبراً ملک بدر کر دیا جائے گا۔ مفتاح ایرانی سپریم لیڈر کے جرمنی میں نائب ہیں۔
جرمنی نے حال ہی میں کالعدم قرار دیے گئے اسلامی مرکز ہیمبرگ (آئی زیڈ ایچ) کے ایرانی سربراہ کو ملک سے نکل جانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ جرمنی چھوڑنے کے لیے ان کے پاس دو ہفتے کا وقت ہے۔ جرمن شہر ہیمبرگ کی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا کہ اس نے مفتاح کو مطلع کر دیا ہے کہ ان کے پاس ملک چھوڑنے کے لیے 11 ستمبر تک کا وقت ہے ورنہ انہیں ملک بدر کر دیا جائے گا۔
مفتاح سن 2018 کے موسم گرما سے آئی زیڈ ایچ کے سربراہ تھے۔ انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے بھیجے گئے تبصرے کے لیے رائٹرز کی درخواست کا فوری طور پر جواب نہيں دیا۔ ہیمبرگ کی مقامی انٹیلی جنس ایجنسی کے مطابق مفتاح آئی زیڈ ایچ کے سربراہ کی حثیت سے سرکاری طور پر جرمنی میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے سرکاری نائب تھے۔
اس پابندی کے بارے میں سب سے پہلے جرمن اخبار بلڈ اور این ڈی آر ٹی وی نے رپورٹ کیا تھا۔ جرمن وفاقی وزارت داخلہ کے مطابق جولائی میں آئی زیڈ ایچ اور اس کی ذیلی تنظیموں پر ”بنیاد پرست اسلام پسند اہداف کا تعاقب‘‘ کرنے پر پابندی عائد کر دیے جانے کے بعد سے اس ادارے کی ویب سائٹ سے وابستہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو جرمنی میں بند کرا دیا گیا ہے۔
وزارت داخلہ کے مطابق جرمنی میں قائم سب سے قدیم ترین مسجد، جو اپنے فیروزی بیرونی حصے کے لیے مشہور ہے، بھی آئی زیڈ ایچ کے زیر انتظام ہے۔ الزام ہے کہ اس تنظیم نے خامنہ ای کے براہ راست نمائندے کے طور پر کام کیا اور جرمنی میں اسلامی انقلاب برپا کرنے کی کوشش کی۔ آئی زیڈ ایچ کی بندش کے بعد ایران نے تہران میں جرمن سفیر کو طلب کر لیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : کارگو ٹرانسپورٹ پر 6 روزہ پابندی، دفعہ 144 نافذ
07/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11810 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9105 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7397 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5095 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C