جرمنی یوکرین کو طیارہ شکن میزائل فراہم کریگا
👁️ 21 بار دیکھا گیا
جرمنی یوکرین کو طیارہ شکن میزائل فراہم کریگا
برلن (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/روئٹرز) جرمنی جنگ زدہ ملک یوکرین کو سابقہ سوویت دور کے طیارہ شکن میزائل فراہم کرے گا۔ برلن حکومت نے فوری طور پر اس رپورٹ کی ابھی تصدیق نہیں کی۔
جرمن وزارت اقتصادیات کے ذرائع کے حوالے سے یوکرین کو میزائل فراہم کرنے کی یہ رپورٹ سامنے آئی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق یوکرین کو 2700 ‘اسٹریلا‘ نامی طیارہ شکن میزائل فراہم کیے جائیں گے۔ یہ سابقہ سوویت یونین کے دور میں تیار کردہ ہیں۔ میزائلوں کی فراہمی کی رپورٹوں میں نیوز ایجنسیوں نے حکومتی ذرائع کا حوالہ دیا ہے۔
یہ میزائل سوویت یونین کے زیر اثر سابقہ مشرقی جرمن ریاست کے پاس تھے۔ سن 1989 میں دیوارِ برلن کے انہدام اور پھر جرمن اتحاد کے بعد ان پر کنٹرول برلن حکومت کو حاصل ہو گیا تھا۔
ابھی گزشتہ ویک اینڈ پر ہی جرمنی کی جانب سے 500 امریکی ساختہ، زمین سے فضا میں مار کرنے والے اسٹنگر میزائل اور ایک ہزار ٹینک شکن میزائل بھی کییف حکومت کو دیے گئے ہیں۔
میزائل جلد روانہ کیے جائیں گے
نیوز ایجنسی روئٹرز کے مطابق میزائل فراہم کرنے کی منظوری ابھی فیڈرل سکیورٹی کونسل نے دینا ہے اور اس منظوری کے بعد ان کی ترسیل شروع کی جا ئے گی۔ نیوز ایجنسی ڈی پی اے کے مطابق جرمن وزارت دفاع اس سلسلے کو بھی جاری رکھے ہوئے ہے کہ اور کون کون سے ہتھیار یوکرین کو فراہم کیے جا سکتے ہیں۔
یہ امر اہم ہے کہ روسی فوج کشی سے قبل جرمن حکومت نے یوکرائن کو ہتھیار فرہم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ جرمن حکومت کی پالیسی رہی ہے کہ وہ جنگ زدہ علاقوں کو ہتھیار برآمد نہیں کرتی تھی۔ گزشتہ جمعرات ستائیس فروری کو روسی حملے کے بعد جرمن موقف میں واضح تبدیلی آ گئی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 147 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 200 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4602 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2467 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2119 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C