جرمنی، نیدرلینڈز کا بالٹک میں نیٹو کمانڈ سینٹر قائم کرنے کا اعلان
👁️ 247 بار دیکھا گیا
جرمنی، نیدرلینڈز کا بالٹک میں نیٹو کمانڈ سینٹر قائم کرنے کا اعلان
برلن (ڈیلی اردو/ڈی پی اے)وفاقی جرمن حکومت کی طرف سے جمعرات 28 مئی کے روز برلن میں اعلان کیا گیا کہ یورپی یونین کا سب سے زیادہ آبادی والا ملک جرمنی اور اس کا ہمسایہ ملک نیدرلینڈز مل کر بالٹک کے علاقے میں اسی سال مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کا ایک ایسا مشترکہ کمانڈ سینٹر قائم کریں گے، جو ایک جوائنٹ ٹیکٹیکل ہیڈکوارٹر ہو گا۔
برلن میں جرمن وزارت دفاع کے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ ون جی این سی (1GNC) نامی مشترکہ جرمن ڈچ کمانڈ سینٹر ’’آئندہ چند مہینوں میں نیٹو کے مشرقی بازو کی قیادت کا کردار سنبھال لے گا، خاص طور پر بالٹک میں ایسٹونیا اور لیٹویا کی جمہوریاؤں کے خطے میں۔‘‘
ساتھ ہی جرمن وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا، ’’اس خطے میں نیٹو کے ایک اضافی ٹیکٹیکل ہیڈکوارٹر کی قیادت سنبھال لینے کے ساتھ مغربی دفاعی اتحاد کی داخلی مضبوطی کو بھی تقویت ملے گی اور روس کے حوالے سے مغربی ڈیٹرینس میں بھی اضافہ ہو گا۔‘‘
نیٹو کا یہ ون این جی سی نامی کمانڈ سینٹر ضرورت پڑنے پر اس اتحاد کے 50 ہزار تک فوجیوں کو کمانڈ کر سکے گا۔
اس کمانڈ سینٹر کے بنیادی فرائض میں فوجی مشقوں کی منصوبہ بندی اور تکمیل اور کسی ممکنہ تنازعے کے نتیجے میں جنگ شروع ہو جانے کی صورت میں وہاں نیٹو کے دستوں کی قیادت کرنا بھی شامل ہوں گے۔
اس یونٹ کا پورا نام فرسٹ جرمن نیڈرلینڈز کور یا 1GNC ہے اور اب تک اس کے ہیڈکوارٹرز جرمنی کے شہر میونسٹر میں ہیں۔
اس کور کے دستوں کی جب بھی کسی جگہ ضرورت پڑتی ہے، تو انہیں میونسٹر سے ہی نیٹو کے مختلف مشنوں کے لیے تعینات کیا جاتا ہے۔
نیٹو کی 1995 میں قائم کی جانے والی کور اب تک بالٹک کے خطے میں تعینات نیٹو فورسز کی قیادت اس دفاعی اتحاد کے اس ہیڈکوارٹر کے پاس ہیے، جو پولینڈ کے شہر اشٹیٹین میں قائم ہے۔
نیٹو کی ون جی این سی کور کا قیام 1995 میں عمل میں آیا تھا اور اس کی کمان جرمنی اور نیدرلینڈز کے درمیان بدلتی رہتی ہے۔
اس وقت اس کور کی کمانڈ جرمنی کے پاس ہے، جس کی مدت 2028 کے اوائل میں پوری ہو جائے گی۔
مغربی دفاعی اتحاد کے بالٹک میں نئے کمانڈ سینٹر کے ساتھ وہاں نیٹو دستوں کی فوری اور مؤثر تعیناتی کی اہلیت بھی بڑھ جائے گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 292 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 379 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 720 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 632 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 244 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 327 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8965 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4816 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3576 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3497 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C