جلا وطن سیاستدانوں اور افغان جنگجوؤں کا طالبان کیخلاف مزاحمتی کونسل بنانے کا اعلان
👁️ 29 بار دیکھا گیا
جلا وطن سیاستدانوں اور افغان جنگجوؤں کا طالبان کیخلاف مزاحمتی کونسل بنانے کا اعلان
انقرہ (ڈیلی اردو) سابق افغان جنگجوؤں اور جلاوطن سیاستدان نے طالبان کے خلاف قومی مزاحمت کی اعلیٰ کونسل بنانے کا اعلان کردیا اور اسلام پسندوں سے مزید جامع حکومت بنانے یا پھر خانہ جنگی کے خطرے کا سامنا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق گزشتہ سال امریکی افواج کے انخلا کے بعد طالبان کے دوبارہ حکومت میں آنے کے بعد سے ان کی حکومت کے خلاف مزاحمت کی صرف محدود کوششیں ہوئی ہیں۔
سابق نائب صدر افغانستان اور جنگجو عبدالرشید دوستم کی دعوت پر 40 سیاسی رہنماؤں نے ان سے انقرہ میں ملاقات کی، جنہوں نے اگست میں حکومت ختم ہونے کے بعد ترکی میں پناہ لی تھی۔
انہوں نے طالبان سے مطالبہ کیا کہ وہ تباہی کو ختم کریں اور افغانستان کے موجودہ مسائل کا حل تلاش کرنے کے لیے مذاکرات کی میز پر بیٹھیں۔
کونسل کا کہنا تھا کہ اسلام پسندوں کو تجربے سے سیکھنا چاہیے کہ کوئی بھی گروپ طاقت کے استعمال اور دباؤ کے ذریعے مستحکم حکومت قائم نہیں کرسکتا۔
کونسل کے بانی ممبران میں صوبہ بلخ کے گورنر عطا محمد نور، ہزارہ کمیونٹی کے رہنما محمد محقق اور نیشنل ریزسٹنٹس فرنٹ (این آر ایف) کے احمد ولی مسعود بھی شامل ہیں، جو حکومت کے خلاف مسلح بغاوت کررہے ہیں۔
ان کے علاوہ طویل عرصے سے طالبان کے مخالف اور جنگجو عبدالرب رسول بھی دسختط کرنے والوں میں شامل ہیں۔
عبدالرشید دوستم کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کونسل کا مقصد افغانستان کے مسائل کو بات چیت سے حل کرنا ہے، طالبان کو تسلیم کرنا چاہیے کہ وہ اکیلے افغانستان کو نہیں چلا سکتے ورنہ افغانستان کو ایک مرتبہ پھر خانہ جنگی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
رواں ہفتے کے آغاز میں طالبان نے ایک کمیشن بنانے کا اعلان کیا تھا جو جلاوطن سیاستدانوں سے رابطے کرے گا۔
طالبان حکام نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ وہ شہریوں، قبائلی اور اسلامی رہنماؤں کی اسمبلی بنانے میں کامیاب ہوں گے جس میں ‘قومی اتحاد’ پر بحث کی جائے گی۔
کابل میں نئی حکومت کو احمد مسعود کی سربراہی میں این آر ایف کی جانب سے حملوں کا سامنا ہے، مرحوم کمانڈر احمد شاہ مسعود کے بیٹے نے سابقہ مضبوط گڑھ پنج شیر میں حملوں میں اضافہ کردیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ کونسل طالبان کے خلاف مسلح مزاحمت کو جائز سمجھتی ہے۔
اقوام متحدہ کا حقوق اداروں کو بند کرنے پر مذمت
اقوام متحدہ نے طالبان کی جانب سے آزاد افغان انسانی حقوق کمیشن (اے آئی ایچ آر سی) بند کرنے کی مذمت کی اور اسے ‘انتہائی گرا ہوا اقدام’ قرار دیا۔
گزشتہ برس اگست میں طالبان کے اقتدار پر قابض ہونے کے بعد سے سخت گیر اسلام پسندوں نے افغانوں کی آزادی کا تحفظ کرنے والے متعدد اداروں کو بند کر دیا تھا، جن میں انتخابی کمیشن اور خواتین امور کی وزارت شامل ہیں۔
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کی سربراہ مشیل بیچلیٹ نے کہا کہ اے آئی ایچ آر سی انسانی حقوق کی طاقتور آواز، اور اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کا بااعتماد ساتھی رہا ہے، اسے بند کرنے سے افغان شہری اور افغان معاشرہ مزید زوال پذیر ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے مارچ میں کابل کے دورے کے دوران حکام سے آزاد انسانی حقوق کے میکانزم کی اہمیت اور اس کو دوبارہ قائم کرنے پر بحث کی تھی تاکہ یہ میکانزم عوامی شکایت کو سن کر ان کے تحفظات کو حکام تک پہنچاسکے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 126 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 172 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 189 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 317 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 165 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4603 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2469 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2119 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C