جموں و کشمیر: مبینہ دہشتگردوں کی ویڈیو سامنے آنے پر سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن
👁️ 176 بار دیکھا گیا
جموں و کشمیر: مبینہ دہشتگردوں کی ویڈیو سامنے آنے پر سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن
دہلی(ڈیلی اردو) بھارت کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں رام ٹنڈ چوٹی پر چار مبینہ دہشتگردوں کی موجودگی کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کردیا۔
حکام کے مطابق مقامی افراد کی جانب سے بنائی گئی مبینہ ویڈیو پیر کی شام سکیورٹی اداروں کے علم میں آئی، جس کے بعد جنگلات، پہاڑی راستوں اور بلند مقامات پر اہلکاروں کو متحرک کردیا گیا۔
رام ٹنڈ، جسے رام کنڈ بھی کہا جاتا ہے، ادھم پور کے سیوج دھار علاقے کے قریب واقع دشوار گزار اور گھنے جنگلات پر مشتمل پہاڑی علاقہ ہے۔ ماضی میں بھی اس خطے میں مبینہ دہشتگردوں کی نقل و حرکت اور جنگلاتی علاقوں میں چھپنے کے خدشات سامنے آتے رہے ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق منگل کی صبح ادھم پور سے فوج، پولیس اور سی آر پی ایف کی اضافی نفری بھی علاقے میں پہنچائی گئی۔ اہلکار پہاڑی ڈھلوانوں، جنگلات اور مختلف راستوں کی تلاشی لے رہے ہیں۔
ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ ویڈیو میں دکھائی دینے والے گروپ میں تین غیرملکی اور ایک مقامی مبینہ دہشتگرد شامل ہوسکتا ہے، تاہم سکیورٹی اداروں کی جانب سے اس کی حتمی تصدیق نہیں کی گئی۔
آخری اطلاعات تک سکیورٹی فورسز کا مبینہ دہشتگردوں سے براہ راست سامنا نہیں ہوا تھا۔ علاقے میں نگرانی مزید بڑھاتے ہوئے جنگلات اور پہاڑی راستوں میں تلاش کا سلسلہ جاری رکھا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
18/October/2026 👁️ 43 بار دیکھا گیا
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
اسحاق ڈار کے ایرانی اور مصری وزرائے خارجہ سے رابطے، سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت
18/October/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
ایران کی آبنائے ہرمز 6 روز میں کھولنے کی پیشکش، امریکا سے شرائط قبول کرنے کا مطالبہ
18/October/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
مصر کا سعودی عرب کی حمایت کا اعلان، دفاع اور سلامتی کے لیے ہر ممکن تعاون کی پیشکش
18/October/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی تین کارروائیاں، بی ایل اے سے وابستہ 8 مبینہ دہشت گرد ہلاک، 490 کلوگرام دھماکا خیز مواد برآمد
18/October/2026 👁️ 34 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5471 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C