جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے 100 راکٹ لانچر بیرلز تباہ کر دیے، اسرائیلی فوج کا دعویٰ
👁️ 91 بار دیکھا گیا
جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے 100 راکٹ لانچر بیرلز تباہ کر دیے، اسرائیلی فوج کا دعویٰ
تل ابیب (ڈیلی اردو/رائٹرز/وی او اے) لبنانی ذرائع نے بتایا ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے جمعرات کو دیر گئے، تقریباً ایک سال کی جنگ میں جنوبی لبنان پر اپنے سب سے شدید حملے کیےہیں.
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس کے لڑاکا طیاروں نے جمعرات کو دیر گئے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر بمباری کرکے سینکڑوں راکٹ لانچر بیرلز کو تباہ کر دیا۔
لبنانی سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے جمعرات کو دیر گئے، تقریباً ایک سال کی جنگ میں جنوبی لبنان پر اپنے سب سے شدید حملے کیےہیں۔
تین لبنانی سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کی کارروائی میں، اسرائیل نے جنوبی لبنان میں درجنوں بم برسائے۔ فوری طور پر جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
اسرائیلی فوج نے کہا کہ لڑاکا طیاروں نے دوپہر کے بعد سے تقریباً 100 راکٹ لانچرز کو نشانہ بنایا جو لگ بھگ ایک ہزار بیرلز پر مشتمل تھے۔ اسرائیلی ڈیفینس فورس نے کہا کہ “آئی ڈی ایف، اسرائیلی ریاست کے دفاع کے لیے دہشت گرد تنظیم حزب اللہ کے بنیادی ڈھانچے اور صلاحیتوں کو نقصان پہنچانے کے لیے کام جاری رکھے گی۔”
یہ شدید بمباری اس ہفتے کے اوائل میں ہونے والے ان حملوں کے بعد ہوئی ہے جن لے لیے لبنان اور حزب اللہ نے اسرائیل کو مورد الزام ٹھیرایا ہے۔
ان حملوں سے حزب اللہ کی واکی ٹاکیز اور پیچر دھماکے سے اڑ گئے تھے جن کے نتیجے میں لبنان میں 37 افراد ہلاک اور لگ بھگ 3 ہزار زخمی ہوئے۔
لبنان میں سیکیورٹی کے تین ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کی رات کے آپریشن میں اسرائیل نے پورےجنوبی لبنان میں درجنوں بم گرائے۔ کسی جانی نقصان کی فوری طور پر اطلاع نہیں ملی۔
اسرائیلی وزیر دفاع یووگیلنٹ نے کہا ہے کہ اسرائیل حزب اللہ کے خلاف فوجی کارروائی جاری رکھے گا۔
برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان ایک ہفتے کی کشیدگی کے بعد فوری جنگ بندی کی اپیل کی ہے۔ امریکہ نے بھی کشیدگی میں اضافے کے خدشات کا اظہار کیا ہے۔
بدھ کے روز، اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے شمالی سرحدی علاقوں سے انخلا کیے گئے ہزاروں باشندوں کو ان کے گھروں کو واپس لانے کا عزم ظاہر کیا
7 اکتوبر کے حملوں کے بعد حماس کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے، ایران کی پشت پناہی کی حامل حزب اللہ نے شمالی اسرائیل پر راکٹ داغنا شروع کیے ہیں، جن کے باعث علاقے کےبہت سے رہائشی ملک کے مرکز کی طرف انخلا پر مجبور ہوگئے۔
اسرائیل اور حزب اللہ اس وقت سے روزانہ فائرنگ کا تبادلہ کر رہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : کارگو ٹرانسپورٹ پر 6 روزہ پابندی، دفعہ 144 نافذ
07/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11810 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9105 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7397 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5095 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C