جنوبی وزیرستان: آرمی چیک پوسٹ پر مبینہ خودکش حملہ، جانی نقصان کی اطلاعات
👁️ 372 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: آرمی چیک پوسٹ پر مبینہ خودکش حملہ، جانی نقصان کی اطلاعات
وانا (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان لوئر میں پاکستان آرمی کی ایک چیک پوسٹ پر مبینہ خودکش حملہ کیا گیا ہے۔
ڈیلی اردو کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ہیڈکوارٹر وانا کے علاقے گنگی خیل میں قائم پاکستان آرمی کی چیک پوسٹ کو خودکش حملے کا نشانہ بنایا گیا۔
پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق حملے میں فوری طور پر کسی جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی۔ تاہم مقامی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ دھماکے میں کئی افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں مختلف اسپتالوں میں منتقل کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
پولیس کے مطابق حملے کے بعد ہونے والی کراس فائرنگ کے دوران ایک شہری زخمی ہوگیا، جسے طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال وانا منتقل کردیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا انتہائی شدید نوعیت کا تھا، جس کے باعث قریبی گھروں کے دروازے اور کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
سرکاری سطح پر حملے میں ہلاکتوں یا زخمیوں کی تعداد کی تصدیق نہیں کی گئی، جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے اور مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
نوٹ: یہ ابتدائی خبر ہے جس میں تفصیلات شامل کی جا رہی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
18/October/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
اسحاق ڈار کے ایرانی اور مصری وزرائے خارجہ سے رابطے، سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت
18/October/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
ایران کی آبنائے ہرمز 6 روز میں کھولنے کی پیشکش، امریکا سے شرائط قبول کرنے کا مطالبہ
18/October/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
مصر کا سعودی عرب کی حمایت کا اعلان، دفاع اور سلامتی کے لیے ہر ممکن تعاون کی پیشکش
18/October/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی تین کارروائیاں، بی ایل اے سے وابستہ 8 مبینہ دہشت گرد ہلاک، 490 کلوگرام دھماکا خیز مواد برآمد
18/October/2026 👁️ 36 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5471 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C