جنوبی وزیرستان میں دھماکا، 3 سیکیورٹی اہلکار ہلاک، 7 شدید زخمی
👁️ 55 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں دھماکا، 3 سیکیورٹی اہلکار ہلاک، 7 شدید زخمی
اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخواہ کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں حکام کے مطابق ایک ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں تین سکیورٹی اہلکار ہلاک اور سات شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق وانا بائی پاس پر سپین جماعت کے ساتھ 30 کیولری کی کانوائی پر دھماکا ہوا ہے جس میں تین اہلکار شہید اور جبکہ 7 زخمی ہوئے ہیں۔
ہلاک ہونے والوں میں نائب صوبیدار سراج، لانس نائیک میر محمد اور سپاہی شمس شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں حولدار سید محمد، لانس نائیک ثاقب، لانس نائیک زاہد، لانس نائیک ندیم، سپاہی صفدر، سپاہی سالار اور سپاہی خالد شامل ہیں۔
واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے اور ہلاک اور زخمی اہلکاروں کو سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کردیا ہے۔
جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز پر حملے کے بعد عام طور پر علاقے میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
جنوبی وزیرستان میں اس سے پہلے بھی سیکیورٹی اہلکاروں کو متعدد بار بم دھماکوں میں نشانہ بنایا جا چکا ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ دو ہفتوں سے شمالی اور جنوبی وزیرستان میں شدت پسندوں نے سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں تیزی لائی ہے اور دو ہفتوں کے دوران یہ چوتھا حملہ ہے، جس میں اب تک دس سے زائد سکیورٹی اہلکار ہلاک جبکہ 15 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : کارگو ٹرانسپورٹ پر 6 روزہ پابندی، دفعہ 144 نافذ
07/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11810 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9107 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7397 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5096 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C