جنوبی وزیرستان میں ٹارگٹ کلنگ، مولانا اسماعیل وزیر ہلاک
👁️ 1418 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں ٹارگٹ کلنگ، مولانا اسماعیل وزیر ہلاک
جنوبی وزیرستان (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں نامعلوم مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں جمعیت علمائے اسلام (ف) سے وابستہ مقامی عالمِ دین مولانا اسماعیل وزیر ہلاک ہو گئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق واقعہ جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل برمل کے علاقے اعظم ورسک فروٹ منڈی کے قریب پیش آیا، جہاں دو موٹرسائیکل سوار حملہ آوروں نے مولانا اسماعیل وزیر پر اندھا دھند فائرنگ کی اور واردات کے بعد فرار ہو گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں مولانا اسماعیل وزیر شدید زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گئے۔
واقعے کے بعد سکیورٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے اور حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔
جنوبی وزیرستان میں حالیہ عرصے کے دوران ٹارگٹ کلنگ اور فائرنگ کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے باعث مقامی آبادی میں تشویش پائی جاتی ہے۔ تاحال کسی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
18/October/2026 👁️ 43 بار دیکھا گیا
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
اسحاق ڈار کے ایرانی اور مصری وزرائے خارجہ سے رابطے، سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت
18/October/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
ایران کی آبنائے ہرمز 6 روز میں کھولنے کی پیشکش، امریکا سے شرائط قبول کرنے کا مطالبہ
18/October/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
مصر کا سعودی عرب کی حمایت کا اعلان، دفاع اور سلامتی کے لیے ہر ممکن تعاون کی پیشکش
18/October/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی تین کارروائیاں، بی ایل اے سے وابستہ 8 مبینہ دہشت گرد ہلاک، 490 کلوگرام دھماکا خیز مواد برآمد
18/October/2026 👁️ 34 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5471 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C