جنوبی یمن: سعودی حمایت یافتہ فورسز کا عسکری تنصیبات پر قبضے کیلئے آپریشن شروع
👁️ 297 بار دیکھا گیا
جنوبی یمن: سعودی حمایت یافتہ فورسز کا عسکری تنصیبات پر قبضے کیلئے آپریشن شروع
ریاض (ڈیلی اردو، اے پی) خانہ جنگی کے شکار ملک یمن کے جنوب میں سعودی عرب کی حمایت یافتہ فورسز نے خاص طور پر صوبے حضرموت میں جمعہ دو جنوری سے ایسا ’’پرامن آپریشن‘‘ شروع کر دیا ہے، جس میں وہاں خلیجی ریاست متحدہ عرب امارات کے حمایت یافتہ علیحدگی پسندوں کے زیر قبضہ عسکری تنصیبات اور فوجی مراکز کو واپس لے لیا جائے گا۔
کئی سالہ خانہ جنگی کے شکار اور عرب دنیا کے غریب ترین ملک یمن کے جنوب میں المکلا کے بندرگاہی شہر سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق جنوبی یمن کے علیحدگی پسند باغیوں نے اچانک پیش قدمی کرتے ہوئے کچھ ہی عرصہ قبل وہاں کافی زیادہ علاقوں پر قبضہ کر لیا تھا۔
ان علیحدگی پسندوں کو مبینہ طور پر متحدہ عرب امارات کی طرف سے ہتھیار اور فوجی ساز و سامان فراہم کیا جا رہا تھا۔ ایسے سامان اور بہت سی بکتر بند گاڑیوں کو سعودی عرب نے رواں ہفتے فضائی حملے کر کے تباہ کر دیا تھا۔
یمن سے اماراتی دستوں کا ’رضاکارانہ‘ انخلا
ساتھ ہی ریاض حکومت نے ابوظہبی کو یہ الٹی میٹم بھی دے دیا تھا کہ وہ جنوبی یمن کے علیحدگی پسندوں کی حمایت بند کرے اور یمن سے اپنے تمام باقی ماندہ فوجی دستے بھی واپس بلا لے۔
اس الٹی میٹم کے چند ہی گھنٹے بعد اماراتی حکومت نے یمن سے اپنے تمام باقی ماندہ فوجیوں کی ’’رضاکارانہ واپسی‘‘ کا اعلان کر دیا تھا۔
یوں بیرون ملک سے یمنی خانہ جنگی پر اثر انداز ہونے والی دونوں خلیجی عرب طاقتوں کے مابین رواں ہفتے سے پہلے کبھی نظر نہ آنے والی اتنی شدید کشیدگی میں سعودی عرب کو متحدہ عرب امارات کے خلاف سیاسی اور عسکری کامیابی حاصل ہوئی تھی۔
جنوبی یمن میں سعودی جنگی طیاروں کے نئے فضائی حملے
اسی سلسلے کی نئی پیش رفت اب یہ ہے کہ جنوبی یمن میں سعودی عرب کی حمایت یافتہ فورسز نے علیحدگی پسند باغیوں کی طرف سے قبضے میں لی گئی فوجی تنصیبات اور مقامات کو دوبارہ اپنے قبضے میں لینا شروع کر دیا ہے۔
تاہم سیاسی طور پر معاملے کی نزاکت کے پیش نظر زور اس بات پر دیا جا رہا ہے کہ ان فوجی مقامات اور تنصیبات کا کنٹرول ایک ’’پرامن آپریشن‘‘ کے ذریعے واپس لیا جا رہا ہے۔
اسی دوران جنوبی یمن کے علیحدگی پسندوں کے ایک رہنما کی طرف سے جمعے کے روز یہ بھی کہا گیا کہ سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے جنوبی یمن میں متحدہ عرب امارات کی حمایت یافتہ علیحدگی پسند فورسز کے خلاف آج پھر بڑے فضائی حملے کیے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 2 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
کابل : شیعہ کمیونٹی کی اعلیٰ کونسل کے دفتر کا طالبان فورسز کی جانب سے محاصرہ
08/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما ملک نیک محمد محسود فائرنگ سے ہلاک
08/September/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5104 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C