جوئیڈن انتظامیہ نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو ہتھیاروں کی فروخت روک دی
👁️ 70 بار دیکھا گیا
جوئیڈن انتظامیہ نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو ہتھیاروں کی فروخت روک دی
واشنگٹن (ڈیلی اردو/ڈی ڈبلیو/اے پی/اے ایف پی) بائیڈن انتظامیہ نے ٹرمپ کے آخری دنوں میں ہونے والے اربوں ڈالر کے ہتھیاروں کی سودے کو عارضی طور پر منجمد کر دیا ہے۔ امریکی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد سودے کا از سر نو جائزہ لینے کا موقع فراہم کرنا ہے۔
بائیڈن انتظامیہ نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ وہ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کو اربو ں ڈالر کے ہتھیاروں کے فروخت کے سودے پر عارضی طور پر روک لگا رہی ہے۔ وزارت خارجہ کے ایک افسر کے مطابق یہ’معمول کی انتظامی کارروائی‘ ہے کیوں کہ ہر نئی انتظامیہ رخصت پزیر انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے ہتھیاروں کے بڑے سودوں کا جائزہ لیتی ہے۔
امریکی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ہتھیاروں کے فروخت پر عارضی طور پر روک لگانے سے بائیڈن انتظامیہ کو یہ یقینی بنانے میں مدد ملے گی کہ آیا ”امریکی ہتھیاروں کی فروخت ایک مضبوط، قابل ہمکار اور باصلاحیت سکیورٹی پارٹنرز بنانے کے ہمارے اسٹریٹیجک مقاصد کو پورا کرتی ہے۔”
جن ہتھیاروں کی فروخت پر روک لگائی گئی ہے ان میں متحدہ عرب امارات کو تیئیس ارب ڈالر کے ایف 35 جنگی طیاروں کی سپلائی کا معاہدہ شامل ہے۔ یہ سودا نومبر میں صدارتی انتخابات کے بعد صدر ٹرمپ کے دور اقتدار کے بالکل آخری دنوں میں کیا گیا تھا۔
ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ بائیڈن انتظامیہ کے فیصلے کا اثر دیگر کن سودوں پڑے گا کیوں کہ ٹرمپ انتظامیہ نے خلیجی ملکوں کے ساتھ بہت سارے سودے کیے تھے۔ 29 دسمبر کو امریکی محکمہ خارجہ نے سعودی عرب کو 290 ملین ڈالر کے تین ہزار جدید ترین گائیڈیڈ میزائل بھی فروخت کرنے کی منظوری دی تھی۔
جوبائیڈن نے اپنی انتخابی مہم کے دوران وعدہ کیا تھا کہ یمن میں ایرانی حمایت یافتہ باغیوں کے خلاف سعودی عرب کی قیادت میں جاری جنگ کو روکنے کے مقصد سے سعودی عرب کو ہتھیاروں کی سپلائی پر روک لگادیں گے۔ سابقہ امریکی انتظامیہ نے خلیجی ملکوں کو ہتھیاروں کی فروخت کے سلسلے میں زیاہ نرم رویہ اپنایا تھا۔
امریکی کانگریس نے ہتھیاروں کے بعض سودوں کو منظوری دینے سے انکار کردیا تھا جس سے ناراض ہوکر ٹرمپ انتظامیہ نے اعلان کر دیا کہ سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت قومی ایمرجنسی ہے لہذا اس پر کانگریس کی منظوری کے بغیر بھی عمل درآمد ہو سکتا ہے۔
ڈیموکریٹ سینیٹر کرس مرفی نے اس وقت کہا تھا”صدر ٹرمپ قانون میں ایک نقص کا فائدہ اٹھا رہے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ کانگریس ان کے فیصلے کو مسترد کردے گی… سعودی عرب کو یمن پر گرانے کے لیے بم فروخت کرنے کی کوئی نئی ہنگامی ضرورت نہیں ہے اور ایسا کرنا وہاں انسانی بحران کو مزید ابتر کرنا ہوگا۔”
ڈیموکریٹ اراکین کے علاوہ دیگر مشاہدین بشمول واشنگٹن میں موجود تھنک ٹینک سینٹر فار انٹرنیشنل پالیسی نے بھی ہتھیاروں کے فروخت کی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس سے خطے میں تصادم کو مزید ہوا ملے گی۔
بائیڈن انتظامیہ نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ دیگر کن سودوں کا جائزہ لے سکتی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 119 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8829 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4562 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3272 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2451 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2094 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1898 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C