جوہری ہتھیاروں کے امتناع کا معاہدہ تمام فریقین کے مفادات کو ساتھ لے کر چلنے میں ناکام رہا، پاکستان
👁️ 41 بار دیکھا گیا
جوہری ہتھیاروں کے امتناع کا معاہدہ تمام فریقین کے مفادات کو ساتھ لے کر چلنے میں ناکام رہا، پاکستان
اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان نے جوہری ہتھیاروں کے امتناع کے معاہدے پر اعتراض کرتے ہوئے اسے تمام فریقین کے مفادات کو ساتھ لے کر چلنے میں ناکام قرار دیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جوہری ہتھیاروں کے امتناع کا معاہدہ 2017 میں اختیار کیا گیا تھا، اس معاہدے پر مذاکرات یو این تخفیف اسلحہ فورمز سے بالا ہی بالا ہوئے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کسی جوہری اسلحہ رکھنے والی ریاست نے ان مذاکرات میں حصہ نہیں لیا، یہ معاہدہ تمام فریقین کے مفادات کو ساتھ لے کر چلنے میں ناکام رہا، بہت سے غیر جوہری ہتھیار رکھنے والے ممالک بھی معاہدے کے فریق نہیں بنے۔
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ جب یو این جوہری تخفیف اسلحہ سے متعلق پہلا خصوصی اجلاس منعقد کیا گیا تو اس میں یہ طے کیا گیا تھا کہ تخفیف اسلحہ اقدامات کے دوران ہر ملک کی سلامتی کا حق ذہن میں رکھا جائے گا، یہ بھی طے کیا گیا تھا کہ تمام ریاستوں کی سیکیورٹی، اسلحہ اور فوج کو برقرار رکھا جائے گا۔
ترجمان نے کہا یہ مقصد اسی وقت حاصل ہو سکتا ہے جب فریقین پر مشتمل پراسیس میں انڈر ٹیکنگ ہو، جس میں سب ریاستوں کے لیے مساوی سیکیورٹی کو مد نظر رکھا جائے۔ پاکستان نے مطالبہ کیا کہ تخفیف اسلحہ کا قدم ہر ریاست کے سیکیورٹی عوامل کو مدنظر رکھ کر اٹھایا جائے۔
دفتر خارجہ نے کہا پاکستان مذکورہ معاہدے کی کسی بھی شق کے حوالے سے پابند نہیں، یہ معاہدہ عالمی قوانین کی طرح طے نہیں کیا گیا اور نہ اس کا حصہ ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 130 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 121 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26283 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11817 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9113 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5114 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C