27/February/2022

حب میں گاڑی میں دھماکا، بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما آغا حبیب اللہ ہلاک، 2 افراد شدید زخمی

👁️ 27 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
حب میں گاڑی میں دھماکا، بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما آغا حبیب اللہ ہلاک، 2 افراد شدید زخمی

حب میں گاڑی میں دھماکا، بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما آغا حبیب اللہ ہلاک، 2 افراد شدید زخمی

کراچی (ڈیلی اردو) کراچی سے جڑے بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں آر سی ڈی ہائی وے پر ایک گاڑی میں خوفناک دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔

ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان کے مطابق زخمیوں کو حب کے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا جن میں آغا حبیب اللہ نامی شخص کی حالت تشویشناک ہے۔

https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1497979198212042752?t=6GQ2bZBI8Ydweo9An6iKhw&s=19

دھماکے کے بعد انہیں علاج کے لیے کراچی منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ دم توڑ گئے۔

ذرائع کے مطابق آغا حبیب اللّٰہ جے یو آئی کے رکن قومی اسمبلی کا قریبی عزیز ہے جو بلوچستان کے علاقے کلاس سے تعلق رکھتا ہے۔

زخمی آغا حبیب اللّٰہ بلوچستان عوامی پارٹی کے ضلعی عہدیدار ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق ممکنہ طور پر دھماکا خیز مواد گاڑی کے اندر پھٹا، واقعہ حب میں مین روڈ پر چاکر ہوٹل کے قریب پیش آیا۔

حب پولیس کے مطابق اطلاع ملتے ہی بم ڈسپوزل اسکواڈ اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچا دی گئی۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C