حزب اللہ کی خفیہ بحری فورسز کے منصوبہ ساز عماد امھز کو گرفتار کر لیا، اسرائیلی فوج
👁️ 272 بار دیکھا گیا
حزب اللہ کی خفیہ بحری فورسز کے منصوبہ ساز عماد امھز کو گرفتار کر لیا، اسرائیلی فوج
تل ابیب (ڈیلی اردو) اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ لبنان میں گزشتہ سال گرفتار ہونے والا عماد امھز حزب اللہ کا وہ کارکن تھا جس نے اس عسکریت پسند گروپ کے لیے خفیہ میری ٹائم فورس کی منصوبہ بندی میں مرکزی کردار ادا کیا۔
فوج کے مطابق نومبر 2024 میں شمالی لبنان کے شہر البترون سے گرفتار کیے جانے کے بعد امھز کو اسرائیل منتقل کیا گیا، جہاں تفتیش کے دوران انہوں نے خفیہ بحری فورسز کی منصوبہ بندی میں حصہ لینے کا اعتراف کیا۔ اسرائیلی فوج نے اسے حزب اللہ کے انتہائی حساس اور خفیہ منصوبوں میں سے ایک قرار دیا اور چین آف کمانڈ کو ختم کر کے اس کی پیشرفت میں خلل ڈالا۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق اسرائیلی کمانڈوز نے امھز کو اغوا کرنے کے لیے ریڈار جیمنگ ڈیوائسز سے لیس اسپیڈ بوٹ استعمال کیا۔ لبنان کے ایک عدالتی اہلکار نے اسے "قومی خودمختاری کی خلاف ورزی کرنے والا جنگی جرم" قرار دیا کیونکہ اس کارروائی میں لڑائی سے دور ایک علاقے میں شہری کا اغوا بھی شامل تھا۔
عماد امھز، البترون میں میرائ ٹائم سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ (MARSATI) میں بحری تربیت حاصل کر رہے تھے اور 2004 میں حزب اللہ میں شامل ہوئے تھے، جبکہ انہیں 2007 میں ایران میں تربیت دی گئی۔
حزب اللہ نے ابھی تک امھز کے اپنے گروپ کا رکن ہونے کا دعویٰ نہیں کیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدے پر اندرونی اختلافات سامنے آ گئے
13/June/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا چکا، وزیراعظم شہباز شریف
13/June/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے مجوزہ معاہدے کا اسرائیل حصہ نہیں، وزیراعظم نتین یاہو
13/June/2026 👁️ 140 بار دیکھا گیا
بنوں میں ٹارگٹ کلنگ کے دو واقعات، دو پولیس اہلکار ہلاک
13/June/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے پر ’بہترین‘ سمجھوتہ طے پا گیا، امریکی صدر
13/June/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
لکی مروت: مسجد پر خودکش حملے کی کوشش ناکام، حملہ آور مارا گیا، 2 افراد ہلاک
13/June/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8816 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4526 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3257 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2436 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2079 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1884 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C