حسن نصراللہ کے ساتھ حزب اللہ کے 20 سے زائد سینیئر ارکان ہلاک
👁️ 73 بار دیکھا گیا
حسن نصراللہ کے ساتھ حزب اللہ کے 20 سے زائد سینیئر ارکان ہلاک
یروشلم (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/رائٹرز/اے ایف پی) اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ پر کیے گئے حملے کے نتیجے میں اس لبنانی مسلح گروپ کے 20 سے زائد دیگر اعلیٰ رہنما بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ ادھر اسرائیلی افواج نے لبنان میں تازہ جوابی کارروائیوں کی ہیں۔
اسرائیلی دفاعی افواج کی جانب سے اتوار کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بیروت میں شہری عمارتوں کے نیچے حزب اللہ کےزیر زمین ہیڈ کوارٹرز میں حسن نصراللہ کے ہمراہ 20 دیگر ‘سینیئر شخصیات ‘ بھی موجود تھے، جو اسرائیل کے خلاف دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔
اس بیان کے مطابق حسن نصراللہ کے ساتھ مارے جانے والوں میں حزب اللہ کے نمایاں رہنما ابراہیم حسین جازنی اور سمیر توفیق دیب بھی شامل ہیں۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے اس حملے میں مارے جانے والوں کی فہرست میں عابد الامیر محمد سبلینی اور علی ناف ایوب، علی کرکی اور نبیل قاووق بھی شامل ہیں۔
حزب اللہ نے حسن نصراللہ، علی کرکی اور نبیل قاووق سمیت متعدد شخصیات کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ انھوں نے حسن نصراللہ کے سکیورٹی یونٹ کے سربراہ ابراہیم حسین جزینی اور حزب اللہ کے سربراہ کے ’مشیر اور قریبی ساتھی‘ سمیر توفیق دیب کو بھی ہلاک کیا ہے۔
اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ جنوبی بیروت میں حزب اللہ کا ہیڈکوارٹر رہائشی عمارتوں کے نیچے واقع تھا۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کی لاش بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے میں ایک مقام سے مل گئی ہے جہاں جمعے کے روز اسرائیلی فضائی حملے ہوئے تھے۔
میڈیکل اور سکیورٹی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رائٹرز نے اطلاع دی ہے کہ حسن نصر اللہ کے جسم پر ’براہِ راست کسی زخم‘ کا نشان نہیں۔
دوسری طرف ایران نے حسن نصراللہ کی ہلاکت پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی میٹنگ کا مطالبہ کرتے ہوئے یہ بات دہرائی ہے کہ حزب اللہ کے سربراہ کی موت رائیگاں نہیں جائے گی۔
ورلڈ فوڈ پروگرام کی لبنان میں ہنگامی کارروائیاں
دریں اثنا ورلڈ فوڈ پروگرام نے کہا ہے کہ لبنان میں خوراک کی فراہمی کی خاطر ہنگامی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ حزب اللہ اور اسرائیل کے مابین تازہ کشیدگی کی وجہ سے دس لاکھ سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں، جنہیں فوری امداد کی ضرورت ہے۔
اقوام متحدہ کے اس ذیلی ادارے نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ سال کے آخر تک امدادی کارروائیاں چلانے کی خاطر کم از کم ایک سو پانچ ملین ڈالر کی امداد کا انتظام کیا جائے۔
دوسری طرف لبنان کی وزارت صحت نے آج اتوار کے روز بتایا ہے کہ لبنان کے مشرقی اور جنوبی علاقوں اور بیروت میں گزشتہ دو روز سے جاری اسرائیلی بمباری میں طبی عملے کے کم از کم 14 ارکان بھی ہلاک ہوئے ہیں۔
لبنانی سرکاری میڈیا کے مطابق وادی البقاع میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر کیے گئے تازہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں عام شہری بھی مارے گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ایک ایسے ہی حملے میں ایک ہی کنبے کے 17 افراد ہلاک ہوئے۔
لبنان میں اسرائیلی عسکری کارروائیوں کی وجہ سے لوگوں کی ایک بڑی تعداد شام کا رخ کرنے لگی ہے۔ 23 ستمبر سے اب تک کم از کم 36 ہزار شامی جبکہ 41 ہزار سے زائد لبنانی سرحد پار کر کے شام کے علاقے میں داخل ہوئے ہیں۔
لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی این این اے کا کہنا ہے کہ یہ اعداد و شمار لبنان کے وزیر ناصر یاسین نے ایک رپورٹ میں دیے ہیں۔
بیروت حکام کے مطابق اس تازہ بدامنی کی وجہ سے بے گھر ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ سولہ ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : کارگو ٹرانسپورٹ پر 6 روزہ پابندی، دفعہ 144 نافذ
07/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11810 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9106 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7397 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5095 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C