حماس اسرائیل لڑائی: غزہ کی جنگ میں فلسطینی ہلاکتیں اب 45 ہزار سے متجاوز
👁️ 91 بار دیکھا گیا
حماس اسرائیل لڑائی: غزہ کی جنگ میں فلسطینی ہلاکتیں اب 45 ہزار سے متجاوز
غزہ (ڈیلی اردو/رائٹرز/اے ایف پی/ڈی پی اے) غزہ کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مختلف مقامات پر اسرائیلی عسکری کارروائیوں کے نتیجے میں مزید 52 افراد ہلاک ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ اس جنگی تنازعے میں اب تک زخمی ہونے والےفلسطینیوں کی تعداد بھی تقریباﹰ ایک لاکھ سات ہزار ہو چکی ہے۔
وزارت صحت نے کہا کہ اس جنگ میں ہلاک ہونے والوں میں سے نصف سے زائد تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ اس نے مجموعی طور پر 17 ہزار سے زائد فلسطینی جنگجوؤں کو ہلاک کیا ہے، تاہم اس بابت اب تک کوئی ثبوت فراہم نہیں کیے گئے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی اصل تعداد بتائے گئے اعداد و شمار سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے، کیوں کہ کئی مقامات پر ممکنہ طور پر ہزاروں لاشیں اب بھی ملبے تلے یا ان علاقوں میں دفن ہیں، جہاں تک طبی امدادی ٹیموں کو تاحال کوئی رسائی حاصل نہیں ہو سکی۔
غزہ کی جنگ کا آغاز گزشتہ برس سات اکتوبر کو جنوبی اسرائیل میں حماس کے ایک دہشت گردانہ حملے میں بارہ سو اسرائیلی شہریوں کی ہلاکت اور تقریباﹰ ڈھائی سو افرادکے یرغمال بنا لیے جانے کے واقعات کے بعد ہوا تھا۔ اس واقعے کے بعد سے اسرائیل نے غزہ میں حماس کے خلاف بڑی فضائی اور زمینی عسکری کارروائیاں شروع کر رکھی ہیں۔
الجزیرہ کا کیمرہ مین ہلاک
قطری نشریاتی ادارے ‘الجزیرہ‘ نے اتوار کی شام بتایا کہ غزہ پٹی کے مرکزی علاقے میں ایک اسرائیلی فضائی حملے میں اس کے کیمرہ مین احمد اللوح اور فلسطینی شہری دفاع کے پانچ اہلکار ہلاک ہو گئے۔
الجزیرہ نے ریسکیو کارکنوں اور مقامی صحافیوں کے حوالے سے اپنے کیمرہ مین کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے اس واقعے کو ”ایک دہشت گرد کی ہلاکت‘‘ قرار دیا ہے۔ دونوں فریقوں کی فراہم کردہ معلومات کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔
الجزیرہ کے مطابق احمد اللوح اتوار کے روز نصیرات کے پناہ گزین کیمپ میں صحافتی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے ایک اسرائیلی حملے میں ہلاک ہوئے۔ الجزیرہ کے مطابق اس موقع پر وہ اپنی صحافتی بلٹ پروف جیکٹ اور ہیلمٹ بھی پہنے ہوئے تھے۔
ادھر اسرائیلی فوج نے اتوار کی شام اعلان کیا کہ اس کی فضائیہ نے ”حماس اور اسلامی جہاد کے دہشت گردوں کو نشانہ بنایا، جو نصیرات میں سول ڈیفنس کے دفتر میں قائم کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے اسرائیل کے خلاف کارروائیاں کر رہے تھے۔‘‘
اس فوجی بیان کے مطابق یہ کمانڈ سینٹر دہشت گردوں نے اسرائیلی فوج پر حملے کی منصوبہ بندی کے لیے استعمال کیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان : واشک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
08/September/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11811 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9107 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7397 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5098 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C