حماس کا جنگ بندی کے بدلے تمام یرغمالیوں کی رہائی کی پیشکش
👁️ 112 بار دیکھا گیا
حماس کا جنگ بندی کے بدلے تمام یرغمالیوں کی رہائی کی پیشکش
غزہ (ڈیلی اردو/اے ایف پی/اے پی/رائٹرز) حماس کے ایک رہنما نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ ان کی تنظیم غزہ پٹی میں پانچ سالہ جنگ بندی کے معاہدے کے بدلے تمام یرغمالیوں کی رہائی کے لیے تیار ہے۔ یہ بیان قاہرہ میں مصری ثالثوں کے ساتھ بات چیت سے قبل سامنے آیا ہے۔
غزہ پٹی میں 18 ماہ سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے حماس کا ایک وفد قاہرہ میں مصری ثالثوں کے ساتھ مذاکرات میں مصروف ہے۔ نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اس وفد میں شامل حماس کے ایک رہنما نے اے ایف پی کو بتایا کہ ‘حماس ایک ہی مرحلے میں قیدیوں کے تبادلے اور پانچ سالہ جنگ بندی کے لیے تیار ہے‘۔
یہ مبینہ تجویز ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے، جب حماس نے اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی ایک حالیہ تجویز کو مسترد کر دیا تھا۔ حماس کے حکام نے اس پیش کش کو”جزوی‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ایک ”جامع معاہدہ‘‘ چاہتے ہیں۔
اسرائیلی تجویز میں 45 دن کی جنگ بندی کے بدلے 10 زندہ یرغمالیوں کو آزاد کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
حماس کا مستقل مطالبہ رہا ہے کہ سیز فائر کا کوئی بھی معاہدہ مکمل جنگ بندی، اسرائیلی فوج کے غزہ پٹی سے مکمل انخلا اور محصور علاقے میں امداد کی فوری اور بڑی مقدار میں فراہمی سے مشروط ہو گا۔ اقوام متحدہ نے جمعے کے روز خبردار کیا تھا کہ غزہ میں خوراک کے ذخائر ختم ہو رہے ہیں۔
دوسری جانب اسرائیل کا مطالبہ ہے کہ 7 اکتوبر 2023 کے حملے کے دوران یرغمال بنائے گئے بقیہ تمام افراد کو رہا اور حماس کے مسلح ونگ کو غیر مسلح کیا جائے۔ تاہم حماس خود کو غیر مسلح کرنے کے مطالبے کو اپنی ‘ریڈ لائن‘ قرار دیتا ہے۔
اسرائیل دفاعی افواج کے نئے حملے
غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کے مطابق ہفتے کے روز اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 17 افراد مارے گئے۔ بتایا گیا ہے کہ کئی افراد ابھی تک ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، جن کے ریسکیو کی کوشش جاری ہے۔
غزہ سٹی کے صبرہ محلے میں عینی شاہدین نے بتایا کہ تقریباً 20 افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ تاہم سول ڈیفنس کے ترجمان محمود باصل نے بتایا تھا کہ تقریباً 30 افراد ملبے تلے لاپتہ ہیں۔
حماس کے زیرانتظام غزہ کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ ماہ اسرائیل کی جانب سے دوبارہ شروع کی گئی فوجی مہم کے بعد اب تک کم از کم 2,062 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔ یوں سات اکتوبر 2023 سے جاری اس جنگ کے دوران مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 51,439 ہو گئی ہے۔
حماس کے جنگجوؤں کی طرف سے اسرائیلی سرزمین پر 2023ء میں ایک حملے کے بعد اسرائیلی دفاع افواج نے غزہ میں جوابی کارروائیاں شروع کی تھیں۔ اسرائیلی حکام کے مطابق حماس نے سات اکتوبر کے حملوں میں 1,218 افراد کو ہلاک کر دیا تھا جبکہ 251 افراد کو یرغمال بنا کر غزہ پٹی لے گئے تھے۔ ان میں سے 58 اب بھی غزہ میں ہیں اور اسرائیلی فوج کے مطابق 34 یرغمالی ہلاک ہو چکے ہیں۔
اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس کی تازہ فوجی مہم کا مقصد باقی یرغمالیوں کو آزاد کرانا ہے۔ یورپی یونین، امریکہ اور متعدد مغربی ممالک حماس کو دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4558 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3270 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2094 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1897 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C