حماس کو ہتھیار پھینکنے، القدس سے دستبرداری کیلئے 15 ارب ڈالر کی پیش کش، اسماعیل ھنیہ کا انکشاف
👁️ 59 بار دیکھا گیا
حماس کو ہتھیار پھینکنے، القدس سے دستبرداری کیلئے 15 ارب ڈالر کی پیش کش، اسماعیل ھنیہ کا انکشاف
دوحا (ڈیلی اردو) اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے انکشاف کیا ہے کہ دو ماہ قبل انہیں پیش کش کی گئی تھی کہ اگر حماس اسرائیل کے خلاف مسلح مزاحمت ترک کردے، القدس سے دست بر دار ہونے کا اعلان کرے اور امریکا کے سنچری ڈیل منصوبے کو تسلیم کرے تو جماعت کو غزہ کی تعمیر نو کیلئے 15 ارب ڈالر کی رقم دی جائے گی۔ پیش کش کرنے والوں نے کہا تھا کہ اس رقم سے غزہ میں ایک بندرگاہ اور ہوائی اڈہ تعمیر کرنے کی اجازت ہوگی۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق لوسیل ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو میں اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ انہیں خطیر رقم کی پیش کش کرنے والی قوتوں نے کہا کہ حماس اسرائیل کے خلاف عسکری سرگرمیاں ترک کردے اور اپنے عسکری ونگ کو غزہ میں پولیس میں تبدیل کرے۔ القدس کے حصول کی جدو جہد چھوڑ دے اور امریکا کے صدی کی ڈیل منصوبے کو قبول کرے تو اسے 15 ارب ڈالر کی رقم دی جائے گی تاہم حماس کے سربراہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ پیشکش ٹھکرا دی۔
ایک سوال کے جواب میں اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ فلسطینی عوام کی مالی مشکلات کے حل میں مدد فراہم کرنے پر ہم قطر کے کردار کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے۔ قطر کے فلسطین کے تمام دھڑوں کے ساتھ اچھے مراسم ہیں اور وہ حماس اور تحریک فتح کے درمیان شفاف ثالثی کرسکتا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ حماس اور فتح کےدرمیان مصالحتی کوششیں تیز ہو گئی ہیں۔ غزہ کی پٹی میں حماس اور فتح کے زیر اہتمام جلد ایک بڑا جلسہ منعقد کیا جائے گا جس میں صدر محمود عباس اور حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ بھی خطاب کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اگر امریکا میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں صدر ٹرمپ کو شکست ہوئی تو اس کے نتیجے میں قضیہ فلسطین کو تباہ کرنے کی سازشیں، صدی کی ڈیل کا منصوبہ، خلیجی ممالک میں جاری بحران ختم ہوجائیں گے۔
ایک سوال کے جواب میں انہون نے کہا کہ گذشتہ 10 سال کے دوران قطر نے غزہ کی پٹی کے محصورین کو ایک ارب ڈالر کی رقم دی ہے۔ اسرائیلی ناکہ بندی اور کورونا وائرس کی وجہ سے غزہ کی معیشت مزید بری طرح متاثر ہوئی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9111 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5106 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C