حماس کی جنگ بندی کے بدلے یرغمالیوں کو رہا کرنے کی پیشکش
👁️ 22 بار دیکھا گیا
حماس کی جنگ بندی کے بدلے یرغمالیوں کو رہا کرنے کی پیشکش
غزہ + تل ابیب (ڈیلی اردو/بی بی سی) غزہ میں 203 اسرائیلی یرغمالیوں میں سے کئی کی رہائی کے لیے بات چیت جاری ہے اور حماس نے فوری جنگ بندی کے بدلے کچھ یرغمالیوں کو رہا کرنے کی پیشکش کی ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ غزہ میں 203 یرغمالیوں میں سے کئی کی رہائی کے لیے بات چیت جاری ہے، حماس نے فوری جنگ بندی کے بدلے کچھ یرغمالیوں کو رہا کرنے کی پیش کش کی ہے۔
تاہم اسرائیل کی جانب سے ابھی تک اس پیش کش پر اتفاق نہیں کیا گیا ہے۔
اب تک سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق کہا جا رہا ہے کہ یرغمال بنائے جانے والے تمام افراد حماس کی حراست میں نہیں ہیں بلکہ ان میں سے کچھ کو دیگر مسلح عسکریت پسند گروہوں نے اپنی حراست میں لے رکھا ہے۔
اسرائیلی دفاعی افواج نے غزہ کی پٹی میں قید 200 یرغمالیوں کے بارے میں معلومات کے ساتھ ایک نیا بیان جاری کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یرغمالیوں میں 20 سے زیادہ بچے ہیں جن کی عمریں 18 سال سے کم ہیں۔ یرغمال بنائے جانے والوں میں سے 10 سے 20 افراد کی عمر 60 سال سے زیادہ ہے۔
غزہ میں ان کی مسلسل قید اسرائیلی کمانڈروں کے لئے ایک پیچیدہ عنصر ہے۔
فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد 4,137 تک پہنچ گئی ہے جبکہ حماس اور اسرائیل کے درمیان لڑائی تاحال جاری ہے۔
انھوں نے بتایا کہ غزہ میں 13 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
7 اکتوبر کو حماس کے حملوں کے بعد سے اسرائیل غزہ کی پٹی پر بھاری بمباری جاری رکھے ہوئے ہے۔
اسرائیل کے اندر حماس کے حملے میں بھی اب تک 1400 سے زائد افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 157 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 211 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 119 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 130 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4602 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2467 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2119 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C