حوثی باغیوں نے یمن آنے والی امدادی پروازوں پر پابندی عائد کردی
👁️ 61 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں نے یمن آنے والی امدادی پروازوں پر پابندی عائد کردی
صنعا (ڈیلی اردو/اے پی) یمن میں ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں کا کہنا ہے کہ وہ ہفتے سے دارالحکومت صنعا پہنچنے والی اقوامِ متحدہ اور دیگر انسانی حقوق کی تنظیموں کی امدادی پروازوں پر سخت پابندیاں عائد کر رہے ہیں۔
حوثیوں کے زیرِ انتظام سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ رواں ماہ 25 سے 30 مارچ کے درمیان صنعا میں کسی بھی انسانی حقوق کی تنظیم کی امدادی پرواز نہیں اترے گی۔
خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس’ کے مطابق حوثی باغیوں کے بیان کے مطابق وہ صنعا میں ایسی پروازوں کو اترنےکی اجازت صرف جمعے کو دیں گے۔
حوثی باغیوں کا مزید کہنا تھا کہ ان کا یہ فیصلہ یمن کے دارالحکومت سے تجارتی پروازوں کی آمدو رفت پر مبینہ پابندی اور صنعا سے پروازوں کی بکنگ پر پابندی کے جواب میں کیا گیا ہے۔
’اے پی‘ کے مطابق اقوامِ متحدہ نے اس اقدام پر فوری طور پر تبصرے کی درخواست پر جواب نہیں دیا۔
صنعا کےبین الاقوامی ہوائی اڈے کو یمن کے متحارب فریقین کے درمیان اقوامِ متحدہ کی ثالثی میں جنگ بندی کے معاہدے کے ایک حصے کے طور پر گزشتہ سال تجارتی پروازوں کے لیے جزوی طور پر دوبارہ کھول دیا گیا تھا۔
جنگ بندی اکتوبر میں اس وقت ختم ہو ئی جب فریقین کسی سمجھوتے پر پہنچنے میں ناکام رہے۔
حوثیوں کا یہ اقدام وسطی صوبے مارب میں لڑائی میں شدت آنے کے بعد سامنے آیا ہے جہاں حالیہ دنوں میں حوثی باغیوں نے حکومت کے زیرِ قبضہ علاقوں پر حملہ کیا تھا۔
یہ کشیدگی رواں ماہ کے شروع میں ایران اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی بحالی کے لیے ایک معاہدے پر پہنچنے کے بعد سامنے آئی ہے، جس سے یمن کے تنازعے کے سیاسی حل کی امیدیں بحال ہوئی ہیں۔ جہاں دونوں علاقائی طاقتیں مخالف فریقین کی حمایت کرتی ہیں۔
یمن کی جنگ2014 میں اس وقت شروع ہوئی تھی جب حوثی باغیوں نے حکومت کا تختہ الٹ کر دارالحکومت صنعا پر قبضہ کر لیا تھا۔ سعودی عرب کی زیرِ قیادت فوجی اتحاد مارچ 2015 میں بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت کا اقتدار بحال کرنے کی کوشش میں تنازع میں شامل ہوا تھا۔
امداد لانے والی پروازوں پر حوثی باغیوں کی پابندیوں سے امکان ہے کہ دارالحکومت سمیت حوثیوں کے زیر قبضہ علاقوں میں شہریوں کی مشکلات میں بہت زیادہ اضافہ ہو جائے گا۔
اقوامِ متحدہ کے مطابق یمن تنازعے نے دنیا کے بد ترین انسانی بحرانوں میں سے ایک کو جنم دیا ہے۔ یمن میں دو کروڑ سے زیادہ افراد یا ملک کی دو تہائی آبادی کو مدد اور تحفظ کی ضرورت ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 126 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8832 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4567 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3276 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2456 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2098 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1901 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C