حوثی باغیوں کا یمن کے فوجی اڈے پر بڑا حملہ، 40 ہلاک، 60 سے زائد زخمی
👁️ 34 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کا یمن کے فوجی اڈے پر بڑا حملہ، 40 ہلاک، 60 سے زائد زخمی
صنعا (ڈیلی اردو) یمن میں سعودی حمایت یافتہ حکومت کے ایک فوجی اڈے پر حوثی باغیوں کے فضائی حملے میں کم از کم 40 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
یمن کے صوبہ لحج میں واقع العند فوجی اڈے کو مسلح ڈرونز اور میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔
یمن کے صوبہ لحج میں سعودی حمایت یافتہ حکومت کے فوجی اڈے العند پر حوثی باغیوں کے ڈرونز اور میزائل حملے میں کم از کم 40 افراد ہلاک اور 60 سے زائد ہو گئے ہیں۔ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔#Yemen #Houthis #SaudiArabian https://t.co/NMnLNLs6u3
— Shabbir Hussain Turi (@ShabbirTuri) August 29, 2021
شمالی فورسز کے ایک ترجمان محمد النقیب کے مطابق ان حملوں میں 30 سے 40 یمنی فوجی ہلاک ہوئے ہیں جبکہ زخمی ہونے والوں کی تعداد 60 سے زیادہ ہے۔ انہوں نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
https://twitter.com/HeshmatAlavi/status/1431928956152864777?s=19
طبی ذرائع نے بتایا کہ الاناد ائیر بیس پر حملے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو صوبے کے مرکزی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
یمنی افواج کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ فوجی اڈے پر میزائل اور ڈرون سے حملہ حوثی باغیوں نے کیا تاہم حوثی باغیوں نے حملے سے متعلق تاحال کوئی بیان نہیں دیا ہے۔
جنگ کے براہ راست اور بالواسطہ نتائج
اقوام متحدہ کے دفتر او سی ایچ اے کے مطابق پانچ سال قبل شروع ہونے والی یمن کی جنگ کے نتیجے میں تقریباﹰ ایک لاکھ 31 ہزار انسان تو صرف بھوک، بیماریوں، غربت اور دیگر جنگی اثرات کے باعث ہلاک ہو چکے ہیں۔ مزید یہ کہ رواں سال کے صرف پہلے نو ماہ کے دوران اس ملک میں کئی طرح کی جنگی کارروائیوں میں مزید تقریباﹰ 1500 عام شہری بھی مارے گئے۔
یوں عرب دنیا کے اس پہلے سے ہی غریب ترین اور جنگ کی وجہ سے تباہ ہو چکے ملک میں اب تک جنگ کے نتیجے میں براہ راست یا بالواسطہ طور پر دو لاکھ 33 ہزار انسانوں کی جان جا چکی ہے۔ اس کے علاوہ کورونا وائرس کی عالمی وبا، شدید بارشوں، پٹرول کی قلت، اور ٹڈی دل کے حملوں کی وجہ سے بھی اس ملک اور اس کی معیشت کو اتنا شدید نقصان پہنچا ہے کہ رواں سال اس عرب ریاست کے لیے غیر معمولی حد تک تباہ کن ثابت ہوا ہے۔
یمن میں لڑی جانے والی دوسروں کی جنگ
یمن کی جنگ میں بظاہر دو بڑے فریق ہیں۔ ایک تو وہ حکومت جو پانچ سال پہلے تک اقتدار میں تھی اور بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ تھی اور دوسرا فریق وہ حوثی شیعہ باغی جنہوں نے حکومت کے خلاف ہتھیار اٹھائے تھے۔
سعودی عرب یمنی حکومت کا حلیف تھا اور ہے اور اسی لیے اس نے 2015ء میں ہی حوثی باغیوں کے خلاف اپنی قیادت میں ایک بین الاقوامی عسکری اتحاد قائم کر لیا تھا۔ دوسری طرف ایران ہے، جو حوثی باغیوں کا حامی ہے۔ اس طرح یمن کی جنگ ایک ایسا کثیر الفریقی تنازعہ بھی ہے، جو ‘دوسروں کی جنگ ہے لیکن یمن میں لڑی جا رہی ہے‘۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستانی وزیراعظم امریکہ، ایران مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ
21/June/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
لبنان میں جھڑپیں جاری، ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک
20/June/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسافر گاڑیوں کے قریب دو دھماکے، 7 افراد ہلاک، 6 زخمی
20/June/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 افراد ہلاک، 12 زخمی
20/June/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
لکی مروت: دو مختلف مقامات سے تین افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
20/June/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان، امریکہ کی تردید
20/June/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8844 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4591 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3295 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2465 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2113 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1911 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C