حکومت پاکستان کا جمعے کو ‘یوم تقدیس قرآن’ منانے کا اعلان
👁️ 45 بار دیکھا گیا
حکومت پاکستان کا جمعے کو ‘یوم تقدیس قرآن’ منانے کا اعلان
اسلام آباد (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/نیوز ایجنسیاں) سویڈن میں قران کی بے حرمتی کے واقعے پر غم و غصے کے اظہار کے لیے حکومت پاکستان نے عوام سے مظاہرے کرنے کی اپیل کی ہے۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق سے متعلق ادارے نے بھی اس معاملے پر ایک خصوصی اجلاس طلب کیا ہے۔
پاکستان کی وفاقی حکومت نے سویڈن میں مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن مجید کی بے حرمتی کے خلاف ملک گیر احتجاجی مظاہروں کے لیے سات جولائی بروز جمعہ ‘یوم تقدیس قرآن’ منانے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے خود سیاسی جماعتوں اور قوم سے اس احتجاج میں شرکت کی اپیل کی ہے۔
منگل کے روز وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں کابینہ کی میٹنگ کے بعد حکومت نے اپنے اس فیصلے کا اعلان کیا۔ میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہولم میں پیش آنے والے واقعے کی مذمت کے لیے، جمعے کو ملک بھر میں ریلیاں نکالی جائیں گی۔
ملکی سطح کے اس یک روز احتجاج سے قبل اسی موضوع پر چھ جولائی جمعرات کے روز پارلیمان کا ایک مشترکہ اجلاس بھی منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ اس اجلاس میں قوم کے غم و غصے سے دنیا کو آگاہ کرنے کے ساتھ ہی قرآن کی بے حرمتی کے واقعے کی مذمت کرنے کے لیے ایک قرارداد بھی منظور کی جائے گی۔
حکومت نے مزید کیا کہا؟
حکومت کے ایک ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں اور پوری قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ ”شرپسند ذہنیت کے لوگوں کو پیغام” پہنچانے کے لیے اس احتجاج میں شریک ہوں۔
انہوں نے اپنی پارٹی کے اراکین کو بھی ہدایت کی کہ وہ جمعے کے روز ملک بھر میں ریلیاں نکالیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ”قرآن پاک کی حرمت ہمارے ایمان کا جز لاینفک ہے اور سویڈن میں ہونے والی بے حرمتی پر تمام مسلمان غم میں برابر کے شریک ہیں۔”
انہوں نے کہا کہ بعض عناصر اسلامو فوبیا کو ہوا دینے اور اپنے مذموم ایجنڈے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے گمراہ کن افراد کا استعمال کر رہے ہیں۔
پاکستانی وزیر اعظم نے کہا کہ امن اور بقائے باہمی پر یقین رکھنے والی قوموں اور رہنماؤں کو مسلمانوں کے خلاف نفرت کے بیج بونے والی پرتشدد قوتوں کو روکنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ ”مذاہب، مقدس شخصیات، عقائد اور نظریات کو نشانہ بنانے والے پرتشدد ذہنیت کے لوگ امن کے دشمن ہیں۔”
حرمت قرآن پر اقوام متحدہ کا اجلاس
اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کونسل (ایچ آر سی) کے ایک ترجمان نے منگل کے روز بتایا کہ سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہولم میں قرآن کی بے حرمتی کا واقعہ پیش آنے کے بعد، اس طرح کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے، پاکستان کی درخواست پر ایک ہنگامی اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ایچ آر سی کے ترجمان پاسکل سم نے کہا کہ پاکستان اور دیگر ممالک نے، ”منصوبوں کے تحت مذہبی منافرت کے کھلے عام ہونے والے ایسے واقعات میں خطرناک اضافے پر بات کرنے کا مطالبہ کیا ہے، جو بعض یورپی اور دیگر ممالک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے بار بار کے واقعات سے عیاں ہو رہے ہیں۔”
جنیوا میں قائم انسانی حقوق کی کونسل ہر برس اپنے تین باقاعدہ اجلاس کرتی ہے اور اقوام متحدہ کے اس ادارے کا اس وقت دوسرا سیشن جاری ہے، جو 14 جولائی تک چلے گا۔
47 رکنی کونسل نے درخواست پر فوری بحث کے لیے اپنا ایجنڈا تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان پاسکل سم نے نامہ نگاروں کو بتایا، ”فوری بحث ممکنہ طور پر اسی ہفتے ایک تاریخ اور وقت پر کی جائے گی۔ اس کا تعین انسانی حقوق کونسل کے بیورو کے ذریعہ کیا جائے گا جس کا اجلاس آج ہونے والا ہے۔”
واضح رہے کہ جنیوا میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے پیر کے روز اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے 19 ارکان کی جانب سے کونسل کے صدر کو ایک خط لکھا تھا اور اس پر فوری بحث کی درخواست کی تھی۔
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہولم کی مرکزی مسجد کے باہرایک شخص نے قران کے بعض اوراق کو نذر آتش کر دیا گیا تھا، جس کی بہت سے اسلامی ممالک نے پہلے ہی مذمت کی ہے۔
اس سلسلے میں دو جولائی اتوار کے روز اسلامی تعاون تنظیم کی ایگزیکٹو کمیٹی کا ایک اجلاس سعودی عرب کے شہر جدہ میں منعقد ہوا، جس میں سویڈن میں عید الاضحی کے پہلے ہی دن مسجد کے سامنے قرآن کو نذر آتش کرنے کے واقعے سے پیدا ہونے والی صورت حال اور اس کے نتائج پر غور کیا گیا۔
اسلامی تعاون تنظیم نے اجلاس کے بعد ایک بیان میں اپنے رکن ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ ” قرآن کی بے حرمتی سے متعلق بار بار ہونے والے واقعات کو روکنے کے لیے متحد ہو کر اجتماعی اقدامات کریں۔”
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 172 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 189 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 317 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 165 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8847 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4603 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2469 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2120 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C