حکومتی و سیاسی رہنماﺅں کی شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز پر حملے کی شدید مذمت
👁️ 144 بار دیکھا گیا
حکومتی و سیاسی رہنماﺅں کی شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز پر حملے کی شدید مذمت
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاک فوج شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے خڑ قمر میں بارودی سرنگ (آئی ای ڈی) کے دھماکے میں پاک فوج کے تین افسران سمیت 4 اہلکار شہید اور 4 زخمی ہو گئے۔
ملکی سیاسی قیادت نے شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شرپسند عناصر پاک فوج کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے۔
اعجاز شاہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ امن کے مکمل حصول تک جاری رہے گی، پوری قوم اپنی افواج کے ساتھ ہے، ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
دہشت گرد مذموم حملوں سے پاکستان کا عزم کمزور نہیں کر سکتے: شہباز شریف
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے شمالی وزیرستان میں دھماکے سے شہادتوں پر اظہار رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ دشمن پاکستان کا امن تباہ کرنے کے درپے ہیں لیکن دہشت گرد اپنےمذموم حملوں سے پاکستان کا عزم کمزور نہیں کر سکتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم شہداء کے خون کی قرض دار ہے اور شہداء کی عظیم قربانیاں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی۔
وطن عزیر کیلئے جانیں قربان کرنے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں: اسپیکر قومی اسمبلی
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے خاڑ کمر میں بارودی سرنگ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے جوانوں کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔
اسد قیصر کا کہنا تھا کہ وطن عزیر کے لیے جانیں قربان کرنے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
شہیدوں کا لہو کسی بھی صورت رائیگاں نہیں جانے دیں گے: وزیراعلیٰ کے پی کے
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے بھی شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حملے میں فوجی جوانوں کی شہادتوں پر انتہائی دکھ ہے۔
محمود خان نے کہا کہ شہیدوں کا لہو کسی بھی صورت رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
18/October/2026 👁️ 45 بار دیکھا گیا
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
اسحاق ڈار کے ایرانی اور مصری وزرائے خارجہ سے رابطے، سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت
18/October/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
ایران کی آبنائے ہرمز 6 روز میں کھولنے کی پیشکش، امریکا سے شرائط قبول کرنے کا مطالبہ
18/October/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
مصر کا سعودی عرب کی حمایت کا اعلان، دفاع اور سلامتی کے لیے ہر ممکن تعاون کی پیشکش
18/October/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی تین کارروائیاں، بی ایل اے سے وابستہ 8 مبینہ دہشت گرد ہلاک، 490 کلوگرام دھماکا خیز مواد برآمد
18/October/2026 👁️ 34 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5471 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C