حیات بلوچ کا قتل ایف سی اہلکار نے کیا، آئی جی ایف سی بلوچستان سرفراز علی
👁️ 62 بار دیکھا گیا
حیات بلوچ کا قتل ایف سی اہلکار نے کیا، آئی جی ایف سی بلوچستان سرفراز علی
اسلام آباد (ڈیلی اردو) آئی جی ایف سی بلوچستان نے کہا ہے کہ حیات بلوچ کا قتل ایف سی اہلکار نے کیا، یہ ادارے کی غفلت نہیں، ایک فرد کی غفلت ہے جسے قانون کے حوالے کیا جاچکا ہے۔
حیات بلوچ کی ہلاکت پر آئی جی ایف سی بلوچستان سرفراز علی نے بلوچستان کی سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ حیات بلوچ کا واقعہ گیارہ بج کر 45 منٹ پر پیش آیا، ہمارے کارواں کے سامنے موٹر سائیکل سوار نے دھماکہ کیا جس میں ہمارے تین سپاہی زخمی ہوئے۔
آئی جی نے بتایا کہ دھماکے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کیا، حیات بلوچ اپنے والد کے ساتھ کھجور کے باغ میں کام کر رہا تھا، ہم نے پوچھ گچھ کیلئے اسے بلا کر سائیڈ پر بٹھایا، اسی دوران ایک اہلکار شادی اللہ نے حیات پر فائرنگ کردی۔
سرفراز علی نے مزید کہا کہ ہم نے اہلکار کو پکڑ لیا اور ہتھیار قبضے میں کرلئے، شادی اللہ پر ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے، حیات بلوچ کا واقعہ ایک شخص کی غفلت ہے ادارے کی نہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خاران میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، بی ایل اے کے 9 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
ہنگو: ٹل میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
شام : سابق نظام سے وابستہ جاسوسی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں، 2 افراد گرفتار، دوسری سیل بھی پکڑی گئی
06/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے حیس کو حوثیوں کے قبضہ سے آزاد کردیا، مکمل کنٹرول کا اعلان
06/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مستونگ میں قومی شاہراہ سے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
06/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
ہرات : نوجوان کو مبینہ تشدد کے بعد طالبان نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا
06/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11809 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9103 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7394 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5092 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C