خلیج عمان میں امریکی نیوی کے سمندری ڈرون تعینات
👁️ 95 بار دیکھا گیا
خلیج عمان میں امریکی نیوی کے سمندری ڈرون تعینات
واشنگٹن (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/اے/ اے ایف پی) امریکہ نے خلیج عمان اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں ممکنہ طور پر ایرانی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کے لیے سمندری ڈرون تعینات کر رکھے ہیں۔ حال ہی میں ایران نے ایسی دو کشتیوں کو مختصر دورانیے کے لیے اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔
حال ہی میں ایران کی جانب سے بغیر پائلٹ والی امریکی بحریہ کی کشتیوں کو پکڑے جانے کے واقعے نے پینٹاگون کے ایک نئے اور اہم پروگرام پر سے پردہ اٹھایا۔ امریکی محکمہ دفاع وسیع علاقوں کی نگرانی کے لیے فضائی، سمندر کی سطح پر چلنے والے اور پانی کے اندر تیرنے والے ڈرونز کے نیٹ ورک تیار کر رہا ہے، جو مصنوعی ذہانت سے لیس ہیں۔
اس پروگرام کے تحت جزیرہ نما عرب کے آس پاس کے سمندروں میں پچھلے چند برسوں میں بغیر پائلٹ والے بے شمار جہاز یا USVs کو چلایا جاتا رہا ہے۔ یہ ڈرون ڈیٹا اور تصاویر جمع کر کے خلیج میں قائم مراکز تک پہنچاتے ہیں۔ اس پروگرام کے بارے میں اب تک زیادہ معلومات دستیاب نہیں تھیں۔ ایرانی پاسداران انقلاب کی فورسز نے 29-30 اگست اور یکم ستمبر کو دو واقعات میں سات میٹر طویل تین ‘سیلڈرون ایکسپلورر یو ایس ویز‘ پکڑیں، جنہیں ایک امریکی ہیلی کاپٹر اور بحری جہاز کی مداخلت کے بعد چھوڑا گیا۔ پہلا واقعہ 29-30 اگست کو خلیج عمان میں اور دوسرا واقعہ بحیرہ احمر میں پیش آیا۔
ایران کے مطابق امریکی USVs بین الاقوامی شپنگ لین میں تھے اور ‘ممکنہ حادثات کو روکنے کے لیے‘ روکے گئے تھے۔ امریکی بحریہ نے اس کے رد عمل میں کہا کہ USVs شپنگ لین سے باہر اور غیر مسلح ہو کر کام کر رہے ہیں۔
ان ڈرونز کو بحرین میں تعینات امریکی بحریہ کی پانچویں فلیٹ کی ٹاسک فورس 59 کے ذریعے چلایا جاتا ہے۔ اس خصوصی ٹاسک فورس کو پچھلے سال بغیر پائلٹ کے نظام اور مصنوعی ذہانت کو مشرق وسطیٰ کی سرگرمیوں میں مربوط کرنے کے لیے بنایا گیا تھا۔ فلیٹ کے ترجمان کمانڈر ٹم ہاکنز نے نیوز ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ فضائی اور زیر سمندر ڈرون بہت اچھی طرح سے تیار اور ثابت ہو چکے ہیں لیکن سطح پر چلنے والی کشتیاں ابھی نئی مگر مستقبل کے لیے ضروری ہیں۔
ہاکنز نے بتایا کہ ‘خلیج عمان میں یہ ڈرون معلومات اکٹھی کرتے ہیں تاکہ آس پاس کے سمندروں کے بارے میں ہماری تیاری کو بڑھایا جا سکے اور علاقائی سطح پر مزاحمت کی پوزیشن کو مضبوط رکھا جا سکے۔‘ لیکن عام رائے یہی ہے کہ ان کا اصل ہدف ایرانی سرگرمیاں ہیں۔
ایرانی کشتیاں بھی خطے میں گشت کرتی ہیں اور تہران حکومت نے حالیہ برسوں میں کئی غیر ملکی تجارتی جہازوں پر الزام لگایا اور ان پر قبضہ کیا اور امریکی بحریہ کے جہازوں کو بھی ‘ہراساں‘ کیا۔
امریکی بحریہ ایران کو یمن کے حوثی باغیوں اور دیگر گروپوں کو ہتھیاروں فراہم کرنے سے روکنے کی کوششوں میں ہے۔
ہاکنز نے کہا کہ یہ واضح نہیں ہے کہ پروگرام کی شروعات کے ایک سال بعد ہی ایرانیوں نے اچانک کچھ ڈرونز کو پکڑنے کی کوشش کیوں کی۔ انہوں نے بتایا کہ امریکہ جو کچھ کر رہا ہے وہ خفیہ نہیں ہے۔ اس پروگرام کا اعلان گزشتہ ستمبر میں کیا گیا تھا اور فروری میں پانچویں بحری بیڑے نے بین الاقوامی میری ٹائم مشق 2022 کی میزبانی کی، جس میں 10 ممالک کی 80 سے زیادہ USVs کو خلیج میں آزمانے کے لیے پیش کیا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
ایران میں کریک ڈاؤن، “دشمن سے تعاون” کے الزام میں 3 ہزار سے زائد گرفتاریاں
23/June/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ شاہ کو عمر قید
23/June/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
ماسکو پر 60 ڈرون حملے ناکام، یوکرین میں روسی حملوں سے 5 افراد ہلاک
23/June/2026 👁️ 136 بار دیکھا گیا
لبنان میں حزب اللہ کا اسرائیل کے خلاف دفاعی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
23/June/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8847 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4606 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3298 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2469 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2121 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C