23/May/2025

خیبر: شدت پسندوں نے وادی تیراہ میں تین نوجوانوں کو جاسوسی کے الزام میں ہلاک کر دیا گیا

👁️ 78 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
خیبر: شدت پسندوں نے وادی تیراہ میں تین نوجوانوں کو جاسوسی کے الزام میں ہلاک کر دیا گیا

خیبر: شدت پسندوں نے وادی تیراہ میں تین نوجوانوں کو جاسوسی کے الزام میں ہلاک کر دیا گیا

پشاور (نمائندہ ڈیلی اردو) خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر کی دور افتادہ وادی تیراہ میں شدت پسندوں نے تین مقامی نوجوانوں کو مبینہ طور پر جاسوسی کے الزام میں اغواء کے بعد ہلاک کر دیا۔

ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی شناخت ابراہیم ولد مصور، صمد عرف صمدائی ولد پیاوخان اور نوید ولد شیر غلام کے ناموں سے ہوئی ہے۔ تینوں نوجوانوں کا تعلق قوم ملک دین خیل سے بتایا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ان افراد کو گزشتہ روز نامعلوم شدت پسندوں نے اغواء کیا تھا، جن کی لاشیں آج صبح وادی تیراہ کے ایک کھلے میدان سے برآمد ہوئیں۔

مقامی افراد کے مطابق نوجوانوں کو بے دردی سے ہلاک کیا گیا، جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ تاحال کسی گروہ یا تنظیم نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ سیکیورٹی فورسز نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C