خیبر میں سیکورٹی فورسز کیلئے پانی لے جانے والا ڈرائیور کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا، ٹینکر نذرآتش
👁️ 81 بار دیکھا گیا
خیبر میں سیکورٹی فورسز کیلئے پانی لے جانے والا ڈرائیور کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا، ٹینکر نذرآتش
باڑہ (ڈیلی اردو/ٹی ٹی این) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر کی دور افتادہ علاقے وادی تیراہ میں نامعلوم افراد نے سیکورٹی فورسز کے لئے پانی لے جانے والے ٹینکر ڈرائیور کو فائرنگ کر کے قتل، اور ٹینکر نذر آتش کر دیا۔
مقامی خبر رساں ادارے ٹی این این کے مطابق ملاگوری، خیبر، سے تعلق رکھنے والا زرشاد ولد خیال کمال بھوٹان شریف پوسٹ میں تعینات سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کیلئے پانی لے جا رہا تھا جب باڑہ کے علاقے بر قمبر خیل خواجل خیل نامعلوم افراد نے اسے فائرنگ کر کے پلاک کردیا جبکہ اس کے ٹینکر کو نذرآتش کر دیا گیا۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر سیکورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پہنچ کر علاقے کو محاصرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا، جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ چند مہینوں سے خیبر بالخصوص وادی تیراہ میں امن و امان کیی صورتحال مخدوش ہو گئی ہے اور عسکریت پسندوں کی جانب سے وقتاً فوقتاً سیکورٹی فورسز اور پولیس پر حملے کئے جا رہے ہیں۔
اس سے قبل، چھ نومبر کو، بھوٹان شریف میں ہی ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا تھا جس میں طالب علم عابداللہ اور اس کی بہن ہلاک جبکہ چار زخمی ہو گئے تھے۔
اگرچہ زرائع کا کہنا تھا کہ برقمبر خیل، میدان، میں بچے سکول سے گھر واپس جا رہے تھے کہ بھوٹان شریف کے مقام پر نامعلوم سمت سے مارٹر گولہ بچوں کے قریب گر کر پھٹ گیا، تاہم مقامی لوگوں نے اسے ڈرون حملہ قرار دیا تھا۔
یہ بھی یاد رہے کہ مذکورہ واقعہ کے خلاف تیراہ کے قبائل نے ایک گرینڈ جرگہ منعقد کیا تھا جس میں دیگر آفریدی قبائل سے مشاورت کیلئے ایک 60 رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی تھی۔ مذکورہ کمیٹی دہشت گردی اور بدامنی کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل تیار کرنے کیلئے تمام آفریدی قبائل سے مشاورت کرے گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستانی وزیراعظم امریکہ، ایران مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ
21/June/2026 👁️ 137 بار دیکھا گیا
لبنان میں جھڑپیں جاری، ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک
20/June/2026 👁️ 194 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسافر گاڑیوں کے قریب دو دھماکے، 7 افراد ہلاک، 6 زخمی
20/June/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 افراد ہلاک، 12 زخمی
20/June/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
لکی مروت: دو مختلف مقامات سے تین افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
20/June/2026 👁️ 121 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان، امریکہ کی تردید
20/June/2026 👁️ 198 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8845 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4593 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2466 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2114 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1915 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C