خیبر: وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 10 دہشت گرد ہلاک
👁️ 84 بار دیکھا گیا
خیبر: وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 10 دہشت گرد ہلاک
راولپنڈی (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر کی دور افتادہ وادی تیراہ کے جنرل ایریا باغ میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 10 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے اتوار اور پیر کی درمیانی شب میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر ضلع خیبر میں کارروائی کی گئی۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ آپریش کے دوران سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے دہشت گرد ٹھکانے کو کامیابی سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 10 خارجی دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ضلع خیبر کے جنرل ایریا باغ میں دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے جب کہ فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
ایک روز قبل، آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں 2 مختلف کارروائیوں کے دوران 7 دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔
گزشتہ ہفتے سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں انٹیلی جینس بیسڈ کارروائی میں 30 دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا۔
خیال رہے کہ حالیہ دنوں میں خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی جانب سے 2022 میں حکومت کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کے بعد سے دہشت گرد حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔
اسلام آباد میں قائم تھنک ٹینک پاک انسٹی ٹیوٹ فار پیس اسٹڈیز کی جانب سے گزشتہ ماہ جاری کی گئی سیکیورٹی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ 2024 میں دہشت گرد حملوں کی تعداد 2014 یا اس سے پہلے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ 2014 کی طرح دہشت گرد اب پاکستان کے اندر مخصوص علاقوں پر کنٹرول نہیں رکھتے لیکن خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے کچھ حصوں میں موجودہ عدم تحفظ ’تشویشناک‘ ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2024 میں ریکارڈ کیے گئے 95 فیصد سے زیادہ دہشت گرد حملے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں ہوئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ نے ایران کی بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا
19/June/2026 👁️ 12 بار دیکھا گیا
ایرانی سپریم لیڈر نے امریکہ سے براہِ راست مذاکرات کی اجازت دے دی
19/June/2026 👁️ 14 بار دیکھا گیا
باجوڑ: دہشت گردوں نے گرلز ہائی اسکول کو بارودی مواد سے اڑا دیا
19/June/2026 👁️ 15 بار دیکھا گیا
ایران نے معاہدہ توڑا تو فوجی کارروائی اور بحری ناکہ بندی دوبارہ ہوگی، امریکی وزیر دفاع
19/June/2026 👁️ 18 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں پولیس چیک پوسٹ پر کواڈ کاپٹر حملہ، 3 اہلکار زخمی
19/June/2026 👁️ 19 بار دیکھا گیا
لبنان میں اسرائیلی کارروائی میں تین افراد ہلاک
18/June/2026 👁️ 30 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8835 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4576 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3279 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2460 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2102 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1906 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C