خیبر پختونخوا میں 75 فیصد خودکش دھماکوں میں افغان شہری ملوث پائے گئے، آئی جی اختر حیات خان
👁️ 47 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا میں 75 فیصد خودکش دھماکوں میں افغان شہری ملوث پائے گئے، آئی جی اختر حیات خان
پشاور (ڈیلی اردو/ٹی این این) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا اختر حیات خان نے کہا ہے کہ صوبے کے مختلف اضلاع میں ہونے والے خودکش دھماکوں میں 75 فیصد خودکش حملہ آوروں کا تعلق افغانستان سے تھا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے آئی جی خیبر پختونخوا اختر حیات خان کا کہنا تھا علی مسجد خودکش، باڑہ، ہنگو، باجوڑ اور پولیس لائینز خودکش حملہ اور بھی افغان شہری تھے۔ خودکش حملہ آوروں کے فنگر پرنٹس سے پتہ چلا کہ خودکش افغان شہری تھے۔
ان کا کہنا تھا رواں سال بھتہ خوری کے 76 کیسز رپورٹ ہوئے، بھتہ خوروں سے متعلق 49 کیسز کا سراغ لگایا۔ پشاور کی بڑی کاروباری شخصیات کو بھتہ کالز کا سراغ لگایاگیا۔ بھتے میں ملوث مقامی اور افغان دونوں گرفتار ہوئے ہیں۔ چترال، مہمند اور باجوڑ سے بھتہ خور پکڑے گئے۔
اختر حیات کا کہنا تھا جنوبی اضلاع کے لوکل کنٹریکٹر سے بھتہ لینے والے بھی پکڑے گئے، بھتہ خوروں کے خلاف کارروائیوں کی وجہ سے بھتہ کالز میں کمی آئی ہے۔ ایک سال قبل بھتہ کالز سے متعلق باقاعدہ ڈیٹا نہیں رکھا جاتا تھا۔
آئی جی کے پی کا کہنا تھا خیبر پختونخوا میں ایک گروپ کے ساتھ ملوث دو پولیس اہلکاروں کے ساتھ مجرموں والا سلوک کیا۔ دونوں پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمات درج کرکے دونوں کو محکمہ انسداد دہشت گردی کے حوالے کیا۔ ضم اضلاع میں سی ٹی ڈی کے دفاتر قائم کرکے وہاں ایس پی ری رینک کے افسران تعینات کیے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بھارت میں عدالتوں، اسکولوں اور سومناتھ مندر کو بم دھماکوں کی دھمکیاں، سکیورٹی ہائی الرٹ
21/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
امریکا اور ایران میں مذاکرات کی بحالی کیلئے سفارتی کوششیں تیز، قطر
21/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں برطانوی پرچم بردار آئل ٹینکر پر ڈرون حملہ، 2 اہلکار زخمی
21/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
امریکا کا ایرانی فضائی شعبے کے خلاف بڑا اقدام، 27 ایئر لائنز پابندیوں کی زد میں
21/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
بنوں : اغوا کیے گئے دو ایف سی اہلکاروں کی لاشیں برآمد، ڈرون حملے میں دو افراد زخمی
21/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
پاکستان میں دہشت گرد حملوں میں ملوث 70 سے 80 فیصد افراد افغان شہری ہیں، خواجہ آصف کا دعویٰ
21/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26320 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15567 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11853 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9162 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7446 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5236 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C