خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں: 11 دہشت گرد ہلاک
👁️ 78 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں: 11 دہشت گرد ہلاک
راولپنڈی (بیورو رپورٹ) خیبر پختونخوا کے 4 مختلف اضلاع میں سیکیورٹی فورسز نے بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے 11 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ کارروائیاں 26 اور 27 مارچ کی درمیانی شب کی گئیں، جس میں فورسز نے شمالی وزیرستان اور ڈیرہ اسمٰعیل خان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ اطلاع پر کی جانے والی کارروائی میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ایک ٹھکانے کو مؤثر طور پر نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 5 دہشت گرد مارے گئے۔ اسی علاقے میں ایک اور کارروائی کی گئی جس میں مزید تین دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شمالی وزیرستان کے ضلع میران شاہ میں بھی ایک کامیاب آپریشن کیا گیا، جس میں سیکیورٹی فورسز نے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ ان کارروائیوں میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، جو دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔
چوتھی کارروائی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں کی گئی، جہاں سیکیورٹی فورسز نے ایک خارجی دہشت گرد کو ہلاک کر دیا۔ سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں دہشت گردوں کے کئی منصوبے ناکام بنائے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دوسرے خارجی کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری رکھا ہے۔ فوج نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں۔
اس سے قبل، 23 مارچ کو سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر خارجی دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا تھا، جس کے نتیجے میں 16 دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے۔ اسی طرح، 21 مارچ کو سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی تھی، جس میں 10 دہشت گرد ہلاک ہوئے، تاہم اس دوران کیپٹن حسنین اختر شہید بھی ہوئے تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 20 مارچ کو بھی سیکیورٹی فورسز نے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا، جس میں تمام 10 دہشت گرد مارے گئے تھے۔
یہ تمام کارروائیاں پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے خلاف جاری جنگ کا حصہ ہیں، جس میں ان کا عزم ہے کہ ملک میں دہشت گردی کو مکمل طور پر ختم کیا جائے گا۔
پاکستان، کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تعلق رکھنے والے عسکریت پسندوں کیلئے خوارج کی اصطلاح استعمال کرتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں اور شمالی وزیرستان میں مبینہ ڈرون حملے، 2 افراد زخمی، مکان کو شدید نقصان
24/October/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
پاراچنار: بغدی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، ایک شخص ہلاک
24/October/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
الخلیل میں اسرائیلی فوج کا بڑا آپریشن، سیکڑوں فلسطینی خاندانوں کو گھر خالی کرنے کا حکم
24/October/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں مزید دو آئل ٹینکرز بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے ، پاسدران انقلاب کا دعویٰ
24/October/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
لندن: القاعدہ اور ٹی ٹی پی کو تکنیکی معاونت فراہم کرنے والے 18 سالہ نوجوان کو چار سال سے زائد قید
24/October/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
ریاض میں دو دھماکوں کی آوازیں، سعودی عرب کا بیلسٹک میزائل اور ڈرون مار گرانے کا دعویٰ
24/October/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26397 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15635 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11933 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9291 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7546 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5511 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C