27/March/2021

خیبر پختونخوا: نوشہرہ میں تبلیغی جماعت کا رکن قتل

👁️ 32 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
خیبر پختونخوا: نوشہرہ میں تبلیغی جماعت کا رکن قتل

خیبر پختونخوا: نوشہرہ میں تبلیغی جماعت کا رکن قتل

نوشہرہ (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ کے علاقے مانکی شریف میں تبلیغی جماعت کے رکن کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

تھانہ نوشہرہ کلاں کے ایس ایچ او کے مطابق نوشہرہ کے علاقے مانکی شریف محلہ حاجی آباد میں مسجد کا راستہ بند کرنے سے منع کرنے پر مسلح ملزم نے گھر میں گھس کر تبلیغی جماعت کے رکن کو اندھا دھند فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس کے مطابق تبلیغی جماعت کے رکن 38 سالہ میاں واحد ہسپتال منتقلی کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا۔

قاضی حسین احمد میڈئکل کمپلکس نوشہرہ میں پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثا کے حوالے کر دی گئی، ملزم ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب، اہل علاقہ نے واقعہ پر شدید احتجاج کیا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C