خیبر پختونخوا: پاک فوج نے 82 مربع کلومیٹر علاقہ بارودی مواد سے کلیئر کردیا
👁️ 192 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا: پاک فوج نے 82 مربع کلومیٹر علاقہ بارودی مواد سے کلیئر کردیا
پشاور (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے بڑے پیمانے پر ڈی مائننگ آپریشن کے دوران 82 مربع کلومیٹر علاقے کو بارودی سرنگوں اور دھماکا خیز مواد سے پاک کر دیا ہے۔
فوجی حکام کے مطابق حالیہ کارروائیوں میں انکشاف ہوا ہے کہ دہشتگردوں نے 114 مربع کلومیٹر رقبے پر بارودی سرنگوں اور بموں کا ایک منظم اور خطرناک نیٹ ورک بچھا رکھا تھا، جس کا مقصد نہ صرف دہشتگردی پھیلانا تھا بلکہ سیکیورٹی فورسز کی پیش قدمی کو بھی روکنا تھا۔
ترجمان کے مطابق فورسز نے علاقے میں فوری طور پر ڈی مائننگ آپریشن کا آغاز کیا، جس کے دوران 82 مربع کلومیٹر علاقہ مکمل طور پر کلیئر کر دیا گیا، تاکہ عام شہریوں اور سفر کرنے والے افراد کی زندگیوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔
ڈی مائننگ کا عمل انتہائی حساس اور خطرناک ثابت ہوا۔ ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران پاک فوج کے 5 اہلکار ہلاک ہو گئے جبکہ 115 اہلکار دھماکوں کے نتیجے میں ہاتھ یا پاؤں سے محروم ہو چکے ہیں۔
سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ بارودی مواد کی صفائی نہ صرف دہشتگردی کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے ضروری ہے بلکہ مقامی آبادی کی جان و مال کے تحفظ کے لیے بھی ناگزیر ہے۔ حکام نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ باقی علاقوں کو بھی جلد کلیئر کر کے مکمل امن و استحکام یقینی بنایا جائے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 4 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 5 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 5 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 7 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 6 بار دیکھا گیا
دہشت گردی کیخلاف جنگ میں 5 سالوں کے دوران 4317 اہلکار ہلاک، پاکستانی وزیر دفاع
16/June/2026 👁️ 10 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4558 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3270 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2091 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1897 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C