خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کی نئی لہر: مختلف حملوں میں 4 اہلکار ہلاک، 6 زخمی، متعدد حملے ناکام
👁️ 67 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کی نئی لہر: مختلف حملوں میں 4 اہلکار ہلاک، 6 زخمی، متعدد حملے ناکام
پشاور (ڈیلی اردو رپورٹ) پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بدھ کے روز پولیس اور سیکیورٹی فورسز کو دہشت گردی کے متعدد حملوں کا سامنا رہا جن میں چار اہلکار ہلاک جبکہ چھ زخمی ہو گئے، جبکہ سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے کئی حملے ناکام بنائے گئے۔
بنوں میں جھڑپ، سی ٹی ڈی کے 3 اہلکار ہلاک
بنوں کے علاقے سپینہ تنگی میں سی ٹی ڈی اور مبینہ شدت پسندوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں سی ٹی ڈی کے تین اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔
ترجمان ریجنل پولیس آفیسر کے مطابق، سی ٹی ڈی ٹیم دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں مصروف تھی کہ تھانہ ڈومیل چشمی کی حدود میں شدت پسندوں نے حملہ کر دیا۔
ہلاک ہونے والے اہلکاروں میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر بن یامین خان، کانسٹیبل انعام خان اور کانسٹیبل مصور شامل ہیں، جبکہ زخمیوں کی شناخت کانسٹیبل وافد خان اور عمران کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق جوابی کارروائی میں دو شدت پسند بھی ہلاک ہوئے جن کی لاشیں ان کے ساتھی ساتھ لے گئے۔ جائے وقوعہ سے اسلحہ، آئی ای ڈیز اور ہینڈ گرنیڈ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
ٹانک میں خودکش حملہ ناکام
ضلع ٹانک کے مرکزی بازار میں ایک خودکش حملے کی کوشش اس وقت ناکام ہوئی جب مشکوک گاڑی میں دھماکہ ہوا جس میں حملہ آور مارا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز کا قافلہ علاقے سے گزر رہا تھا تاہم فورسز محفوظ رہیں۔
ٹانک میں فائرنگ سے سپاہی ہلاک
اسی ضلع کے علاقے بھگوال پوسٹ کے قریب دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کا سپاہی محب شاہ ہلاک ہو گیا۔
صوابی میں پولیس چوکی پر حملہ ناکام
صوابی کے علاقے جھنڈا میں پولیس چوکی پر شدت پسندوں نے چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں سے حملہ کیا۔
تاہم پولیس نے بروقت اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ ناکام بنا دیا، حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے۔
پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
ٹانک میں ٹی ٹی پی گروپ کی گاڑی پر دھماکہ
ٹانک ہی کے علاقے کڑی پک اور کڑی حیدر کے درمیان کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے وابستہ مولوی بصیر گروپ کی گاڑی بارودی سرنگ کی زد میں آئی۔ دھماکے میں تین دہشت گرد زخمی ہو گئے۔
بونیر میں پولیس چوکی پر حملہ
ضلع بونیر میں کالا سنگ پولیس چوکی پر عسکریت پسندوں کے حملے میں ایک پولیس اہلکار عرفان زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق حملے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 143 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 168 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 136 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8832 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4567 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3276 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2456 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2100 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1902 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C