خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس پر حملے، متعدد اہلکار ہلاک و زخمی
👁️ 50 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس پر حملے، متعدد اہلکار ہلاک و زخمی
پشاور (ڈیلی اردو رپورٹ) پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی حدود میں ژوب-ڈی آئی خان ہائی وے پر کلاچی موڑ کے قریب سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں ایک سیکیورٹی اہلکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے قبول کر لی ہے۔
ذرائع کے مطابق شدت پسندوں نے اچانک گھات لگا کر فورسز کی گاڑیوں پر فائرنگ کی، جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کی۔ حملے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
لکی مروت: پولیس اہلکار ہلاک، ایک زخمی
خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار شدت پسندوں نے منجھی والا کے علاقے میں فائرنگ کرکے ایک پولیس اہلکار کو ہلاک جبکہ ایک کو زخمی کر دیا۔ حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
پولیس حکام کے مطابق زخمی اہلکار کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ علاقے میں حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
باجوڑ: ٹارگٹ کلنگ کے دو واقعات، ایک شخص ہلاک، دو زخمی
قبائلی ضلع باجوڑ میں ٹارگٹ کلنگ کے دو مختلف واقعات پیش آئے، جن میں ایک شخص ہلاک جبکہ پولیس اہلکار کے بیٹے سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔
پہلا واقعہ تحصیل سالارزئی کے علاقے مانڑو میں پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے باجوڑ پولیس اہلکار گل قاسم کے بیٹے کو زخمی کر دیا۔
دوسرا واقعہ تھانہ لوئی ماموند کی حدود امانتہ میں پیش آیا، جہاں نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے سعد خان کو ہلاک کر دیا جبکہ معاذ نامی شخص زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال خار منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔
جنوبی اور شمالی وزیرستان میں کرفیو نافذ
سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر جنوبی اور شمالی وزیرستان اپر میں کرفیو نافذ کردیا گیا۔
انتظامیہ نے جنوبی اور شمالی وزیرستان اپر میں کرفیو نافذ کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
جنوبی وزیرستان اپر کے ڈپٹی کمشنر سلیم جان کے مطابق بدھ کو ایک دن کیلئے جنوبی وزیرستان اپر میں کرفیو نافذ ہوگا، اس دوران آسمان منزہ سے لدھا اور مکین تک سڑکیں اور نواز کوٹ سے رزمک تک سڑکیں ٹریفک کیلئے بند رہیں گی۔
ادھر شمالی وزیرستان میں بھی رزمک سب ڈویژن میں صبح 6 بجے سے شام 6 تک کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ نواز کوٹ پل سے ڈنکن تحصیل رزمک تک کرفیو ہوگا جب کہ ڈنکن سے میلوگئی پل تحصیل دوسلی تک مکمل کرفیو نافذ رہے گا، مسافروں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ متبادل راستوں کا انتخاب کریں۔
سیکیورٹی صورتحال مزید کشیدہ، پولیس اور فورسز ہائی الرٹ
خیبرپختونخوا میں حالیہ دنوں میں شدت پسند حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے بعد سیکیورٹی فورسز اور پولیس کو مزید الرٹ کر دیا گیا ہے۔ مختلف اضلاع میں سرچ آپریشنز اور چیک پوسٹوں پر نگرانی سخت کر دی گئی ہے تاکہ شدت پسندوں کی نقل و حرکت کو محدود کیا جا سکے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 162 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 250 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 138 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 178 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8834 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4570 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3278 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2458 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2102 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1904 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C