خیبرپختونخوا کی خواتین نے دہشتگردی کیخلاف جنگ کے باعث بےشمار چیلنجز کا سامنا کیا، آرمی چیف عاصم منیر
👁️ 98 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا کی خواتین نے دہشتگردی کیخلاف جنگ کے باعث بےشمار چیلنجز کا سامنا کیا، آرمی چیف عاصم منیر
راولپنڈی (ڈیلی) آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کی خواتین نے دہشتگردی کے خلاف طویل جنگ کے باعث بےشمار چیلنجز کا سامنا کیا۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل عاصم منیر نے صوبائی ایپکس کمیٹی اجلاس اور خواتین سمپوزیم میں شرکت کی۔
اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں خواتین نے ملکی ترقی میں مثبت اور اہم کردار ادا کیا ہے، ملکی ترقی میں خواتین کا کردار نہایت اہمیت رکھتا ہے۔
سپہ سالار کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے ملک کی ترقی و استحکام اور امن کےلیے ایک دوسرے سے تعاون بڑھانا ہوگا، خواتین خیبر پختونخوا اور نئے ضم شدہ اضلاع کی ترقی میں زیادہ سے زیادہ حصہ لیں تاکہ اس تبدیلی کا پورا فائدہ اٹھایا جاسکے۔
اپیکس کمیٹی اجلاس کے دوران آرمی چیف کو اسمگلنگ، ذخیرہ اندوزی اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ جنرل عاصم منیر کو مجموعی سیکیورٹی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
صوبائی اپیکس کمیٹی کے شرکاء نے کہا کہ ریاستی ادارے عوام کے جان و مال کے تحفظ کےلیے متحد ہیں، شرکاء نے شہداء کو بھی زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف کا کہنا تھا کہ ملک کے امن اور خوشحالی کےلیے اپنی کوششوں کو ہم آہنگ کرنا ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج خیبر پختونخوا کی ترقی، استحکام یقینی بنانے کےلیے بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 دہشتگرد اور 6 اہلکار ہلاک
20/September/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
طالبان کی ڈرون صلاحیت بڑھانے کی کوشش، مقامی تیاری کا منصوبہ سامنے آگیا
20/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
ہنگو میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی
20/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
خاران میں مسافر گاڑی کو بارودی مواد سے نشانہ بنادیا گیا، 10 مزدور زخمی
20/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کا ڈرون حملہ ، 2 دہشتگرد ہلاک
20/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
کیچ میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک
20/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26319 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15564 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11848 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9160 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7444 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5216 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C