خیبرپختونوا میں دہشتگردی کیلئے 415 ارب روپے فنڈز کے آڈٹ دستاویزات سامنے آگئیں
👁️ 56 بار دیکھا گیا
خیبرپختونوا میں دہشتگردی کیلئے 415 ارب روپے فنڈز کے آڈٹ دستاویزات سامنے آگئیں
پشاور (ڈیلی اردو) خیبرپختونوا میں دہشتگردی کیخلاف ملنے والے 415 ارب روپے کے فنڈز کے آڈٹ دستاویزات سامنے آگئیں۔
خیبرپختونخوا کو دہشتگری کے خلاف جنگ کی مد میں ملنے والے فنڈز کی تحقیقات کے معاملے سے متعلق دستاویز ڈیلی اردو نے حاصل کرلی، جس سے معلوم ہوا ہے کہ 2010 سے 2023 تک 415 ارب، 50 کروڑ روپے ملے ہیں۔
صوبے کو ملے فنڈز اور اخرجات کی تفصیلات آج نیوزنے حاصل کرلی ہیں، جس کے مطابق 2010 سے 2023 تک 415 ارب 50 کروڑ روپے ملے اور فنڈز دہشتگردی سے متاثرہ علاقوں میں استعمال کیے گئے ہیں۔
دستاویز کے مطابق فنڈزتباہ شدہ سڑکوں، پلوں، اسکولز اور پولیس اسٹیشنز کی تعمیرنو پر خرچ کئے گئے ہیں اور 90 ارب 80 کروڑ روپے نان سیلری بجٹ کی مد میں خرچ کئے گئے۔
دستاویز سے معلوم ہوتا ہے کہ 15 ارب 92 روپے جانی نقصانات کے ازالے کی مد میں دیے گئے اور ایک ارب 70 کروڑ روپے انسداد دہشت گردی کی عدالتوں پرخرچ ہوا ہے، 17 ارب 20 کروڑ روپے سیکیورٹی الاونسز، 33 ارب 88 کروڑ روپے سیکیورٹی سے متعلق منصوبوں پر خرچ کئے گئے۔
دستاویز میں بتایا کہ 10-2009 میں پولیس کیلئے اسلحہ اور آلات کی خریداری پر بھاری خرچہ کیاگیا، پی ٹی آئی حکومت میں خیبرپختونخوا کو دہشتگردی کے خلاف جنگ کی مد 415 ارب روپے ملے تھے۔
سابق وزیراعظم شہباز شریف نے 415 ارب روپے فنڈز کا اسپیشل آڈٹ کرانےکا حکم دیا تھا اور محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا نے فنڈز کا خصوصی آڈٹ کرانے کیلئے وفاقی حکومت کو خط لکھا تھا۔
واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کو دہشتگردی کےخلاف جنگ کی مد میں سالانہ قابل تقسیم محاصل کا ایک فیصد ملتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
واشنگٹن اور تہران میں بڑا بریک تھرو، امریکہ اور ایران نے حملے روکنے پر اتفاق کر لیا
30/June/2026 👁️ 325 بار دیکھا گیا
چترال، بنوں اور جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے مہلک حملے، کئی ہلاکتیں
30/June/2026 👁️ 171 بار دیکھا گیا
لبنان کی فوجی قیادت کی سینٹکام کمانڈر سے ملاقات، اسرائیل معاہدے کے نفاذ پر گفتگو
30/June/2026 👁️ 154 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، اہم کمانڈر سمیت چار دہشت گرد ہلاک
30/June/2026 👁️ 128 بار دیکھا گیا
افغانستان: پاکستانی فضائی حملوں میں 36 افغان شہری ہلاک، طالبان کا دعویٰ
30/June/2026 👁️ 144 بار دیکھا گیا
عراق کا ایران نواز ملیشیاؤں کو آخری الٹی میٹم
30/June/2026 👁️ 239 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8869 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4646 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3487 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2487 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2249 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1932 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C