داتا دربار خودکش دھماکا: ملزم کو 22 بار سزائے موت، 168 سال قید، 79 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی
👁️ 121 بار دیکھا گیا
داتا دربار خودکش دھماکا: ملزم کو 22 بار سزائے موت، 168 سال قید، 79 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی
لاہور (ڈیلی اردو) لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے داتا دربار خودکش دھماکا کیس کے ملزم کو 22 بار سزائے موت، 168 سال عمر قید اور لواحقین کو 79 لاکھ روپے کی سزا سنادی۔
یاد رہے کہ رواں سال 8 مئی کو معروف صوفی بزرگ حضرت علی ہجویری کے مزار کے گیٹ نمبر 2 پر ایلیٹ فورس کی گاڑی کے قریب خودکش حملہ ہوا تھا جس میں پولیس اہلکاروں سمیت 11 افراد شہید اور 24 افراد زخمی ہوئے تھے۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملزم محسن خان کو انسداد دہشت گردی کی دفعہ 7 اے ٹی اے کے تحت 11 بار اور دفعہ 302 کے تحت 11 بار موت کی سزا سنائی۔
عدالت فیصلے کے مطابق مجرم کو ایک مرتبہ عمر قید، دیگر دفعات میں 168 سال قید، سانحہ میں ہلاک ہونے والے 11 افراد کے لواحقین کو مجموعی طور پر 5،5 لاکھ روپے فی کس بھی ادا کرنا ہو گا جبکہ سانحہ کے 24 زخمیوں کو فی کس ایک ایک لاکھ روپے بھی ادا کرنا ہوں گے۔
پراسیکیوٹر عبدالرؤف وٹو کے مطابق محسن کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ کے علاقے شبقدر سے ہے اور اس نےخود کش حملہ آور کو سہولت کاری فراہم کی تھی۔
پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ خودکش حملہ آور کی شناخت صدیق اللہ مہمند کے نام سے ہوئی تھی۔
خودکش حملہ آور صدیق اللہ مہمند اور محسن خان 6 مئی کو طور خم کے راستے افغانستان سے پاکستان میں داخل ہوئے تھے اور دونوں 8 مئی کو لاہور آئے تھے جہاں انہوں نے داتا دربار کے قریب بھاٹی گیٹ کے علاقے میں ایک مکان میں رہائش اختیار کی۔
گرفتاری کے وقت خودکش حملہ آور کے سہولت کار سے بارودی مواد بھی برآمد ہوا تھا جب کہ ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم جماعت الاحرار سے ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بولیویا میں فوجی اڈے کے اندر زور دار دھماکا، 10 افراد ہلاک، 62 زخمی
05/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
یمن: جنوبی تعز میں حکومتی فورسز کی پیش قدمی، حَیفان میں اہم پہاڑی اور دیہات کا کنٹرول سنبھالنے کا دعویٰ
05/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کی ایران کے حساس جوہری مقام کو نشانہ بنانے کی دھمکی، روس یوکرین جنگ پر بھی سفارتی کوششیں تیز
05/September/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
شابان وادی میں ڈرون حملہ، ٹی ٹی پی پشین کا مبینہ گورنر 2 ساتھیوں سمیت ہلاک
05/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
بلوچستان : سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 36 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
05/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر، تقرری 3 سال کے لیے ہوگی
04/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11806 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9100 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7389 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5066 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C